تلنگانہ کے جوار کسانوں کو بڑی راحت
ریاست میں ایک لاکھ سے زائد جوار کے کسانوں کو جن میں بیشتر حالیہ غیرموسمی بارش سے شدید متاثر ہوئے ہیں، بڑی راحت کا پیش کش کرتے ہوئے چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے جمعہ کے روز اعلان کیا کہ حکومت، ان جوار کے کسانوں کی زرعی پیداور (یاسنگی سیزن) کو اقل ترین امدادی قیمت پر خریدے گی۔
حیدرآباد: ریاست میں ایک لاکھ سے زائد جوار کے کسانوں کو جن میں بیشتر حالیہ غیرموسمی بارش سے شدید متاثر ہوئے ہیں، بڑی راحت کا پیش کش کرتے ہوئے چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے جمعہ کے روز اعلان کیا کہ حکومت، ان جوار کے کسانوں کی زرعی پیداور (یاسنگی سیزن) کو اقل ترین امدادی قیمت پر خریدے گی۔
حکومت، ان کسانوں کی صد فیصد جوار کو اقل ترین امدادی قیمت پر خریدے گی۔ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کی ہدایت پرسکریٹری اگریکلچر ایم رگھونندن راؤ نے جمعہ کے روز احکام جاری کئے ہیں۔ ا
قل ترین امدادی قیمت پر جوار کی خریدی کی ذمہ داری ٹی ایس مارکفیڈکے سپرد کی گئی ہے۔بتایا جاتا ہے کہ ربیع سیزن (2022-23) کے دوران کاشت کردہ جوار خریدا جائے گا۔ مارکفیڈ ایم ایس پی کے تحت 65,499 میٹرک ٹن جوار (ہائبرڈ) خریدے گا۔
حکومت نے مارکفیڈ کو قومیائے بینکس، مالیاتی اداروں یا نیشنل کوآپریٹیو ڈیولپمنٹ کارپوریشن سے 219.92 کروڑ کی کریڈیٹ سہولت کے حصول کی بھی اجازت دے دی ہے۔
کریڈٹ سہولت کے لئے حکومت مارکفیڈ کے لئے ضامن بننے کے لئے تیار ہے۔ چیف منسٹر کے سی آر کی جانب سے لیا گیا یہ فیصلہ عادل آباد، آصف آباد، نرمل، کاماریڈی، میدک، سنگاریڈی، وقارآباد، نارائن پیٹ اور گدوال کے جوار کسانوں کے لئے اہم اعزاز ہونے کی امید ہے۔
ریاست تلنگانہ میں گزشتہ ایک ماہ کے دوران وقفہ وقفہ سے غیرموسمی بارش کے سبب کھڑی فصلوں کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ حکومت نے متاثرہ کسانوں کی مدد کرنے کا یقین دلایا ہے۔چیف منسٹر کی جانب سے اقل ترین امدادی قیمت پر جوار خریدنے کے اعلان سے ریاست کے تقریباً ایک لاکھ کسانوں کو بڑی راحت ملنے کا امکان ہے۔