تلنگانہ

تلنگانہ کے دو عازمین کا انتقال

تلنگانہ سے تعلق رکھنے والے دو عازمین حج کا آج انتقال ہوگیا۔ ریاستی حج کمیٹی کی اطلاع کے مطابق جناب حاجی احمد بن عبداللہ ولد جناب عبداللہ بن سالم مرحوم ساکن ایرہ کنٹہ بارکس کا بعمر 76 برس منگل کی شام انتقال ہوگیا۔

حیدرآباد: تلنگانہ سے تعلق رکھنے والے دو عازمین حج کا آج انتقال ہوگیا۔ ریاستی حج کمیٹی کی اطلاع کے مطابق جناب حاجی احمد بن عبداللہ ولد جناب عبداللہ بن سالم مرحوم ساکن ایرہ کنٹہ بارکس کا بعمر 76 برس منگل کی شام انتقال ہوگیا۔

انہیں پتہ میں شدید تکلیف کی شکایت پر النور ہاسپٹل مکہ مکرمہ میں شریک کروایا گیا تھا‘ دوران علاج وہ جانبر نہ ہوسکے۔ مرحوم اپنے چھوٹے فرزند جناب اعظم بن احمد کے ہمراہ ریاستی حج کمیٹی کے توسط سے 8 /جون کو حیدرآباد سے روانہ ہوئے تھے۔

نماز جنازہ حرم شریف کی مسجد میں ادا کی گئی اور تدفین قدیم قبرستان شعاریہ مکہ مکرمہ میں عمل میں آئی۔ پسماندگان میں دو فرزندان جناب اکرم بن احمدد اور جناب اعظم بن احمد کے علاوہ تین صاحبزادیاں شامل ہیں۔ مزید تفصیلات فون نمبرات 6302604771-8096157470 سے حاصل کی جاسکتی ہیں۔

جناب سید عبدالقدوس ولد جناب سید عبدالواحد مرحوم ساکن احمد پورہ کالونی (نظام آباد) کا بعمر 62 برس سعودی جرمن ہاسپٹل جدہ میں انتقال ہوگیا۔ مرحوم ذیابیطس کے مریض تھے اور مکہ مکرمہ پہنچنے کے بعد ان کی ذیابیطس بے قابو ہوگئی تھی جس کی وجہ سے انہیں 27 /جون کو النور ہاسپٹل مکہ مکرمہ میں شریک کروایا گیا تھا۔

دوران علاج ان کی طبعیت بگڑنے پر انہیں 2/جولائی کو سعودی جرمن ہاسپٹل جدہ کو متقل کیا گیا تھا‘ وہ مصنوعی تنفس پر تھے۔ منگل 4 /جولائی کو وہ انتقال کرگئے۔ ان کی نماز جنازہ حرم شریف کی مسجد میں ادا کی گئی۔ تدفین قدیم قبرستان شعاریہ میں عمل میں آئی۔

مرحوم اپنی اہلیہ کے ہمراہ 16 /جون کو حج ہاؤز سے روانہ ہوئے تھے۔ مزید تفصیلات فون نمبر 8142786165 سے حاصل کی جاسکتی ہیں۔