حیدرآباد

بازار گھاٹ واقعہ، مہلوکین کے ورثا کے لئے ایکس گریشیا کا اعلان، کے ٹی آر کا دورہ

کے ٹی آر نے بازار گھاٹ واقعہ کے مہلوکین ورثا کو مالی امداد کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ مہلوکین کے لواحقین کو فی کس پانچ لاکھ روپے دیئے جائیں گے۔

حیدرآباد: حیدرآباد کے بازار گھاٹ میں پیر کو آگ لگنے کے بڑے حادثے کے بعد تلنگانہ حکومت نے مہلوکین کے ورثا کے لئے رقمی امداد کا اعلان کی ہے۔ ریاستی حکومت نے اس سلسلہ میں مہلوکین کے ورثا کو فی کس 5 لاکھ روپے ایکس گریشیا کا اعلان کیا ہے۔

متعلقہ خبریں
تکو گوڑہ سے جھوٹ کی تشہیر، بی آر ایس قائد کے ٹی آر کا الزام
تلاسانی سرینواس یادو نے اپنے پوتے کے ساتھ دیوالی منائی
1969 کی تحریک میں طلبہ پر کس نے گولی چلانے کی ہدایت دی؟ کے ٹی آر کا سوال
کے ٹی آر کے بے مقصد انٹرویوز سے پارٹی کو شکست
راج دیپ سردیسائی کے ٹوئٹ پر کے ٹی آر کا جواب

اسی دوران ریاستی وزیر بلدی نظم  نسق کے ٹی راما راؤ نے ریاستی وزیر تلاسانی سرینواس یادو کے ساتھ جائے وقوعہ کا دورہ کیا اور واقعہ کی تفصیلات طلب کیں۔

اس موقع پر کے ٹی آر نے مالی امداد کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ مہلوکین کے لواحقین کو فی کس پانچ لاکھ روپے دیئے جائیں گے۔

وزراء کے ٹی آر اور تلاسانی سرینواس یادو نے حادثہ کی اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ کر صورتحال کا جائزہ لیا۔ انہوں نے حکام سے حادثے کی وجوہات کے بارے میں پوچھا گیا۔

اس موقع پر وزیر موصوف نے کہا کہ وہ حکومت کی جانب سے مہلوکین کے لواحقین کو فی کس 5 لاکھ روپے ایکس گریشیا دینے کا اعلان کرتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ زخمیوں کا عثمانیہ اسپتال میں علاج کیا جارہا ہے۔ وزیر کے ٹی آر نے کہا کہ اگر ضرورت پڑی تو انہیں بہتر علاج کے لئے پرائیویٹ اسپتال منتقل کیا جائے گا۔

انہوں نے مہلوکین کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے اسے ایک افسوس ناک واقعہ قرار دیا۔

واضح رہے کہ آج صبح شہر کے بازار گھاٹ علاقہ میں ایک چار منزلہ رہائشی عمارت کے سیلر میں آگ لگنے کے حادثے میں 9 افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ مہلوکین میں ایک ہی خاندان کے 6 افراد شامل ہیں۔  

راحت کے کاموں کی تکمیل کے بعد کئی سیاسی قائدین بشمول تلنگانہ بی جے پی کے صدر جی کشن ریڈی نے بھی جائے وقوعہ کا دورہ کیا۔

a3w
a3w