حیدرآباد

تلنگانہ کے شہریوں کیلئے بارش سے راحت کے کوئی آثار نہیں

سری رام ساگر پروجیکٹ میں پانی کے شدید بہاو کا سلسلہ جاری ہے کیونکہ اس کے آبگیر علاقوں میں شدید بارش ہورہی ہے۔اس پروجیکٹ میں 90,580کیوزک پانی کا بہاو درج کیاگیا جس کے بعد ا س سے 69,450 کیوزک پانی کو چھوڑاگیا۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے شہریوں کیلئے بارش سے راحت کے کوئی آثار نظرنہیں آرہے ہیں کیونکہ منگل کو بھی وقفہ وقفہ سے بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ریاست کے شمالی اضلاع جیسے نرمل، آصف آباداورمتصل علاقوں میں شدید بارش ہورہی ہے۔

سب سے زیادہ بارش 18.8سنٹی میٹر کومرم بھیم آصف آباد ضلع کے کیری میری میں درج کی گئی جبکہ جنارم میں 15.9سنٹی میٹر اور آصف آباد میں 11.6سنٹی میٹر بارش درج کی گئی ہے۔دریائے گوداوری میں پانی کی سطح میں 52.9فیٹ کی کمی ہوئی جس کے بعد عہدیداروں نے بھداچلم میں تیسرے خطرہ کے نشان سے دستبرداری اختیار کی ہے تاہم ڈیوٹی آفیسرس کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ چوکس رہیں۔

اسی دوران سری رام ساگر پروجیکٹ میں پانی کے شدید بہاو کا سلسلہ جاری ہے کیونکہ اس کے آبگیر علاقوں میں شدید بارش ہورہی ہے۔اس پروجیکٹ میں 90,580کیوزک پانی کا بہاو درج کیاگیا جس کے بعد ا س سے 69,450 کیوزک پانی کو چھوڑاگیا۔

اس پروجیکٹ کی مکمل سطح آب 1091فیٹ ہے جبکہ اس کی موجودہ سطح آب 1087فیٹ درج کی گئی ہے۔ ریاست میں معمول کی 9.3ملی میٹر بارش کے برخلاف 24.9ملی میٹر بارش درج کی گئی ہے۔

a3w
a3w