تلنگانہ

تلنگانہ کے عازمین حج کی حیدرآباد سے جدہ کو روانگی کی تواریخ کا اعلان:محمد سلیم

صدر نشین تلنگانہ حج کمیٹی محمد سلیم نے کہاکہ آج تلنگانہ حج کمیٹی کے دفتر میں اضلاع کے حج سوسائٹی کا اجلاس منعقد کیاگیا۔

حیدرآباد: صدر نشین تلنگانہ حج کمیٹی محمد سلیم نے کہاکہ آج تلنگانہ حج کمیٹی کے دفتر میں اضلاع کے حج سوسائٹی کا اجلاس منعقد کیاگیا۔

متعلقہ خبریں
طئے شدہ فلائٹس کے شیڈول کو تبدیل نہ کریں: صدرنشین حج کمیٹی
عازمین حج کے قیام کیلئے مختص عمارت خستہ حالی کا شکار
تلنگانہ حج کمیٹی کے زیر اہتمام اتوار کو حج کاساتواں تربیتی اجتماع
تلنگانہ حج کمیٹی کا اتوار کو عازمین حج کا پانچواں تربیتی اجتماع
عازمین حج کا کل پہلا تربیتی اجتماع

اس اجلاس میں حج کمیٹی کی قواعد اور حاجیوں کی خدمت کس طرح کرناہے اس کے بارے میں انہیں واقف کروایاگیا۔ اجلاس میں اگزیکٹیو آفیسر تلنگانہ حج کمیٹی بی شفیع اللہ‘ارکان کمیٹی سید نظام الدین‘ سید عرفان الحق‘ ایم نظیر الدین‘ایم جعفر خان نے شرکت کی۔

محمد سلیم نے اخباری نمائندوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ حج کے انتظامات سے متعلق جو ٹنڈرس طلب کئے تھے اسے 11مئی دوپہر کو یہ ٹنڈرس کھولے جائیں گے۔

انہوں نے کہاکہ عازمین حج کے لیے تناول طعام کاانتظام رکھاجائے گا۔ انہوں نے کہاکہ 7جون تا22 جون تلنگانہ ریاست کے 6ہزار عازمین حج بذریعہ طیارہ جدہ روانہ ہوں گے۔

تلنگانہ حج کمیٹی کی جانب سے عازمین حج کو حیدرآباد تا جدہ اور جدہ تا حیدرآباد لانے کے لیے انتظامات کئے جائیں گے۔