بھارت

ڈرون خون کی 10بوتلیں لیکر نوئیڈا سے دہلی پہنچا

مرکزی وزارت صحت اور خاندانی بہبود نے یہاں بتایا کہ انڈین کونسل آف میدیکل ریسرچ (آئی سی ایم آئی) نے آئی ڈرون اسکیم کے تحت ڈرون سے خون کی بوتل کی فراہمی کرنے کا کامیاب تجربہ کیا۔

نئی دہلی: ملک میں پہلی بار چہارشنبہ کو اتر پردیش کے گریٹر نوئیڈا سے خون کی 10بوتلیں لے کر ایک خصوصی ڈرون کامیابی کے ساتھ نئی دہلی سے لیڈی ہارڈنگ میڈیکل کالج پہنچا۔

متعلقہ خبریں
اظہرالدین، وہ مایہ ناز کھلاڑی جو کسی تعارف کا محتاج نہیں
چیف منسٹر ریونت ریڈی دہلی روانہ
بہرائچ تشدد، فوری کارروائی کی جائے: پرینکا گاندھی
پاتال ایکسپریس کو پٹری سے اتارنے کی کوشش‘ یوپی میں ایک گرفتار
ہتھرس میں بھگدڑ واقعہ، چارج شیٹ داخل

مرکزی وزارت صحت اور خاندانی بہبود نے یہاں بتایا کہ انڈین کونسل آف میدیکل ریسرچ (آئی سی ایم آئی) نے آئی ڈرون اسکیم کے تحت ڈرون سے خون کی بوتل کی فراہمی کرنے کا کامیاب تجربہ کیا۔

نئی دہلی کے لیڈی ہارڈنگ میدیکل کالج اور گریٹر نوئیڈا کے گورنمنٹ انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز کے درمیان ملک میں پہلی بار خون کی بوتک پہنچائی گئی۔ اس میں خون کی 10بوتلیں شامل تھی۔

اس سے پہلے آر سی ایم نے ڈرون کے ذریعے سے منی پور اور ناگالینڈ کے دور دراز کے علاقوں میں طبی سامان، ٹیکے اور ادویات کی تقسیم کو کامیابی کے ساتھ کیاگیاہے۔

آئی سی ایم آر کے جنرل ڈائریکٹر ڈاکٹر راجیو بہل نے کہا کہ اس آئی ڈرون کا استعمال پہلی کووڈ وبا کے دوران مشکل پہنچ علاقوں میں ٹیکے کی تقسیم کے لئے کیا گیا تھا۔ آج ہم خون اور خون سے متعلق پروڈکٹس کی نقل وحمل کر رہے ہیں، جنہیں کم درجہ حرارت پر رکھنا چاہئے۔ بعد میں اس کا استعمال پورے ملک میں کیا جائے گا۔