انٹرٹینمنٹ

ساؤتھ کے سینئر اداکار سرتھ بابو چل بسے

وہ طویل علالت کے باعث حیدرآباد کے اے آئی جی اسپتال میں زیر علاج تھے۔

حیدرآباد: تجربہ کار و سینئر تلگو اداکار سرتھ بابو کا آج 71 سال کی عمر میں انتقال ہو گیا۔ ان کے اہل خانہ نے اس بات کی تصدیق کی۔

وہ طویل علالت کے باعث حیدرآباد کے اے آئی جی اسپتال میں زیر علاج تھے۔ اے آئی جی ہسپتال میں شرتھ بابو کی دیکھ بھال اور علاج کا سلسلہ شروع ہوئے ایک ماہ سے زیادہ کا عرصہ گزر چکا تھا۔ تاہم آج صبح ان کی طبیعت مسلسل بگڑتی چلی گئی۔

ہسپتال کے عملے نے تصدیق کی کہ آج دوپہر میں وہ مختلف اہم اعضاء کی ناکامی کے باعث انتقال کر گئے۔

سرتھ بابو 31 جولائی 1951 کو آندھرا پردیش میں پیدا ہوئے۔ وہ کریمنل (1994)، اتری پوکل (1979) اور شرڈی سائی (2012) میں اپنی اداکاری کے لئے جانے جاتے ہیں۔ ناگرجنا کی فلم کریمنل میں انہوں نے ویلن کا رول ادا کیا تھا۔

اسی دوران ان کے انتقال کی خبر آنے کے فوراً بعد سوشل میڈیا پر مشہور شخصیات نے انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔

کئی اداکاروں نے لواحقین کے لئے دعائیں بھیجتے ہوئے ان کی موت پر سوگ کا اظہار کیا۔

ساؤتھ کے بڑے اداکار کمل ہاسن نے ٹویٹر پر تعزیت پیش کرتے ہوئے لکھا کہ ایک عظیم اداکار اور ایک عظیم دوست، سرتھ بابو کا انتقال ہو گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ان کے ساتھ اداکاری کے دن میرے ذہن میں تازہ ہورہے ہیں۔ انہوں نے بہت سے لازوال کرداروں میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

انہوں نے مزید کہ کہ سینما نے ایک اچھے اداکار کو کھو دیا ہے۔

کمل ہاسن کے علاوہ اداکارہ سے سیاسی لیڈر بن جانے والی خوشبو سندر اور اور دیگر نے بھی شرتھ بابو کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا۔

a3w
a3w