حیدرآباد

تلنگانہ کے کئی اضلاع میں بارش کی پیش قیاسی

آرینج الرٹ،عادل آباد، کومرم بھیم آصف آباد،منچرالہ، نرمل، کریم نگر، پداپلی، جئے شنکربھوپال پلی، مُلگ اوربھدرادری کوتہ گوڑم میں شدید سے شدید ترین بارش کی نشاندہی کرتا ہے۔

حیدرآباد: ہندوستانی محکمہ موسمیات نے تلنگانہ کے بعض اضلاع میں شدید بارش کی پیش گوئی کی ہے۔اس نے ریاست میں آئندہ 24گھنٹوں کے لئے ایلواورآرینج الرٹ جاری کیا ہے۔آرینج الرٹ،عادل آباد، کومرم بھیم آصف آباد،منچریال، نرمل، کریم نگر، پداپلی، جئے شنکربھوپال پلی، مُلگ اوربھدرادری کوتہ گوڑم میں شدید سے شدید ترین بارش کی نشاندہی کرتا ہے۔

ایلوالرٹ اضلاع نظام آباد،جگتیال، راجنا سرسلہ، کھمم، نلگنڈہ، سوریہ پیٹ، محبوب آباد، ورنگل اربن، ورنگل رورل اوربھونگیر اضلاع میں کہیں کہیں شدید بارش کی نشاندہی کرتا ہے۔محکمہ موسمیات نے آئندہ 48گھنٹوں کے دوران حیدرآباد میں ہلکی تا اوسط یا پھر گرج وچمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی ہے۔