بھارت

سپریم کورٹ آف انڈیا میں 71 ہزار سے زیادہ مقدمات زیر التواء

2 اگست 2022 کو سپریم کورٹ آف انڈیا میں زیرالتواء مقدمات کی جملہ تعداد 71,411 درج ہوئی جن میں 56,365 سیول اور 15,076 فوجداری مقدمات شامل ہیں۔

نئی دہلی: 2 اگست 2022 کو سپریم کورٹ آف انڈیا میں زیرالتواء مقدمات کی جملہ تعداد 71,411 درج ہوئی جن میں 56,365 سیول اور 15,076 فوجداری مقدمات شامل ہیں۔

مرکزی وزیر قانون و انصاف کرن رجیجو نے راجیہ سبھا کو اس بات سے مطلع کیا۔

سپریم کورٹ کی جانب سے فراہم کردہ معلومات کی بنیاد پر مرکزی وزیر نے بتایا کہ ان مقدمات کے منجملہ 10,491 مقدمات کی یکسوئی کا ایک دہے سے زیادہ عرصہ سے انتظار ہے۔

42,000 سے زیادہ کیس 5 سال سے کم عرصہ سے زیر التواء ہیں اور 18,134 مقدمات 5 تا 10 سال سے زیر التواء ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ 29 جولائی تک 25 ہائی کورٹس میں 59,55,907 مقدمات زیر التواء ہیں۔

ذیلی عدالتوں میں زیر التواء مقدمات کی تعداد 4.13 کروڑ ہے۔ رکن پارلیمنٹ دیپندرسنگھ ہڈا کے سوال کے جواب میں رجیجو نے یہ اعداد و شمار پیش کیا۔