جرائم و حادثات

جنسی ہراسانی، لڑکی کی خودکشی پر ٹی ڈی پی کے معطل قائد کو عمر قید کی سزاء

ایک خصوصی عدالت نے تلگودیشم پارٹی کے معطل قائد کو ایک 14سالہ لڑکی کو جنسی طور پر ہراساں کرنے اور اسے خودکشی کیلئے مجبور کرنے کے جرم میں عمر قید کی سزا سنائی ہے۔

وجئے واڑہ: ایک خصوصی عدالت نے تلگودیشم پارٹی کے معطل قائد کو ایک 14سالہ لڑکی کو جنسی طور پر ہراساں کرنے اور اسے خودکشی کیلئے مجبور کرنے کے جرم میں عمر قید کی سزا سنائی ہے۔

متعلقہ خبریں
سمہا چلم اپنا سوامی مندر میں دیوار گرنے کا واقعہ، سافٹ ویر انجینئر جواڑا سمیت 8 افراد ہلاک
انجینئرنگ کالج میڑچل میں طالبات کی خفیہ فلمبندی کیس میں دو گرفتار
بلز کی عدم ادائیگی پر کے آر آئی ڈی ایل کے کنٹراکٹر کی خودکشی
بچوں کے سامنے ہوم گارڈ کا خاتون کے ساتھ ’مجرا‘ — ویڈیو وائرل ہونے کےبعد محکمہ نے فوراً ڈیوٹی سے ہٹا دیا
اےپی کے وجیانگرم میں نو بیاہتا جوڑا مشتبہ حالات میں مردہ پایاگیا

پوکسو کی خصوصی عدالت نے چہارشنبہ کے روز50سالہ ونود کمار جین کو یہ سزا سنائی ہے۔ خصوصی عدالت کے جج ایس رجنی نے مجرم کو3لاکھ روپے جرمانہ کی سزا بھی سنائی اور جرمانہ کی رقم میں سے 2.4 لاکھ روپے لڑکی کے خاندان کو ادا کرنے کا حکم دیا۔

جنسی ہراسانی سے تنگ آکر لڑکی نے 29جنوری 2022 کو ایک اپارٹمنٹ کی 5 ویں منزل سے چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی تھی۔ ایک خودکشی تحریر کو جسے پولیس نے بعد میں لڑکی کے بیڈروم سے برآمد کرلیا تھا جس میں لڑکی نے تحریر کیا تھا کہ وہ ونود کمار جین کی جنسی ہراسانی سے تنگ آکر اپنی زندگی کا خاتمہ کررہی ہیں۔

کمار جین بھی اسی عمارت میں رہتا ہے۔ ونود کمار فروری2022 سے جیل میں ہے۔ پولیس نے آئی پی سی اور پوکسو ایکٹ کے مختلف دفعات کے تحت کیس درج کرتے ہوئے کمار کو گرفتار کرلیا تھا۔ پولیس نے اس کیس میں 20 گواہوں کے بیانات قلم بند کئے تھے ان ثبوتوں کا جائزہ لینے کے بعد عدالت نے ونود کمار جین کو خاطی قرار دیا۔

عدالت نے آئی پی سی کی دفعہ 305 (لڑکی کو خودکشی کے لئے مجبور کرنے) کے تحت کمار کو عمر قید اور ایک لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنائی۔ عدالت نے پوکسو کے سیکشن(L)9 اور10 کے تحت مجرم کو 7 سال کی قید اور 50ہزار روپے جرمانہ کی سزا دی۔

علاوہ ازیں پوکسو کے سیکشن 12کے تحت مجرم کمار کو3سال قید اور 5ہزار روپے جرمانہ،آئی پی سی کی دفعہ354 کے تحت 5سال قید اور 50ہزار روپے جرمانہ، اور آئی پی سی کی دفعہ 509 کے تحت تین سال قید اور50ہزار روپے جرمانہ کی سزا سنائی۔