مشرق وسطیٰ

اسرائیل نے رفح کراسنگ کے ذریعے غزہ میں انسانی امداد کے داخلے پر پابندی لگائی

فلسطین ریڈ کریسنٹ سوسائٹی (پی آرسی ایس) نے کہا کہ اسرائیل نے مصر سے متصل سرحد رفح کراسنگ کے ذریعے غزہ کی پٹی میں انسانی امداد کے داخلے پر پابندی لگا دی ہے۔

غزہ: فلسطین ریڈ کریسنٹ سوسائٹی (پی آرسی ایس) نے کہا کہ اسرائیل نے مصر سے متصل سرحد رفح کراسنگ کے ذریعے غزہ کی پٹی میں انسانی امداد کے داخلے پر پابندی لگا دی ہے۔

متعلقہ خبریں
اسرائیلی فائرنگ میں پانچ افراد فوت

سوسائٹی نے جمعہ کو ایکس پر کہا، ’’آج، اسرائیلی فورسز نے رفح بارڈر کراسنگ پر کام کرنے والی تمام تنظیموں اور اداروں کو مطلع کیا ہے کہ مصر کی طرف سے غزہ کی پٹی میں امدادی ٹرکوں کا داخلہ ممنوع ہے، جوآج سے شروع ہو کر اگلے نوٹس تک جاری رہے گا۔

پی آرسی ایس نے کہا کہ اس اقدام نے غزہ کی پٹی میں شہری مسائل کو بڑھا دیا ہے اور انسانی ہمدردی کی تنظیموں کے کام کو پیچیدہ بنا دیا ہے۔

جمعہ کی صبح اسرائیلی دفاعی افواج نے کہا کہ فلسطینی تحریک حماس نے اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی کی خلاف ورزی کی ہے جو 24 نومبر سے نافذ العمل تھی۔ جس کے نتیجے میں اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی میں دوبارہ لڑائی شروع کر دی۔

قابل ذکر ہے کہ 7 اکتوبر کو حماس نے غزہ کی پٹی سے اسرائیل کے خلاف زبردست راکٹ حملہ کیا اور سرحد کی خلاف ورزی کی۔ اسرائیل نے جوابی حملہ کیا اور غزہ کی مکمل ناکہ بندی کا حکم دیا، جس سے وہاں پانی، خوراک اور ایندھن کی سپلائی بند ہوگئی۔

27 اکتوبر کو اسرائیل نے حماس کو ختم کرنے اور یرغمالیوں کی بازیابی والے بیان کردہ ہدف کے حصول کے لئے غزہ کی پٹی میں ایک زمینی حملہ شروع کیا۔