دہلی

جوشی مٹھ بحران کو قومی آفت قرار دینے کا مطالبہ

سپریم کورٹ میں پیر کو اترکھنڈ کے جوشی مٹھ واقع سے متعلق درخواست کی سماعت ہوگی۔ سوامی اوی مکتیشور آنند سرسوتی کی جانب سے ایک درخواست پیش کرتے ہوئے جوشی مٹھ بحران کو نیشنل ڈیزاسٹر قرار دینے کیلئے عدالت سے مداخلت کی اپیل کی ہے۔

نئی دہلی: سپریم کورٹ میں پیر کو اترکھنڈ کے جوشی مٹھ واقع سے متعلق درخواست کی سماعت ہوگی۔ سوامی اوی مکتیشور آنند سرسوتی کی جانب سے ایک درخواست پیش کرتے ہوئے جوشی مٹھ بحران کو نیشنل ڈیزاسٹر قرار دینے کیلئے عدالت سے مداخلت کی اپیل کی ہے۔

متعلقہ خبریں
میڈیکل کالجوں میں تلنگانہ طلبہ کے صدفیصد داخلوں کو یقینی بنایا جائے: ہریش راؤ
جموں کے دوڈا میں جوشی مٹھ جیسی صورتحال
انتخابی ضابطہ اخلاق لاگوہونے سے قبل کسانوں کے مطالبات قبول کرلئے جائیں: جگجیت سنگھ
گلابی جماعت کے قائدین کو فائدہ پہنچانے دھرانی پورٹل متعارف: کشن ریڈی

ان کی اس درخواست پر پروگرام کے مطابق پیر کو سپریم کورٹ میں سماعت ہوگی۔ سوامی نے عدالت میں درخواست پیش کرتے ہوئے جوشی مٹھ بحران کو قومی آفت قرار دینے کی جانب توجہ مبذول کروائی ہے۔ چیف جسٹس ڈی وائی چندر چوڑ اور جسٹس پی ایس نرسمہا کے علاوہ جے بی پاردیوالا پر مشتمل بنچ توقع ہے کہ مذکورہ درخواست کی سماعت کرے گی۔

16 جنوری کی فہرست میں مذکورہ درخواست بھی شامل ہے۔ یہ بات اپیکس کورٹ کی ویب سائٹ پر بتائی گئی ہے۔ سوامی نے درخواست پیش کرتے ہوئے کہاکہ جوشی مٹھ بدری ناتھ اور ہیمکند صاحب جیسے یاتریوں کیلئے مقدس مقامات کا ایک گیٹ وے ہے۔ لیکن زمین دھنسنے کی وجہ یہاں کے عوام کو ناقابل بیان مشکلات پیش آرہی ہیں۔ حکومت کیلئے بھی یہ مسئلہ چیالنج بن گیا ہے۔

گھروں میں بڑی بڑی دراڑیں پڑتی جارہی ہیں اور جوشی مٹھ بتدریج دھنستا جارہا ہے۔ سڑکوں کی حالت بھی خراب ہوتی جارہی ہے۔ مقامی افراد نے بھی اس طرح کی شکایات کی ہیں۔ سپریم کورٹ نے 10 جنوری کو درخواست کی عاجلانہ سماعت کرنے سے انکار کردیا تھا۔

لیکن اب سوامی سرسوتی کی درخواست پر پیر 16 جنوری کو سماعت ہوگی۔ عدالت نے کہا تھا کہ یہ جمہوری طور پر منتخب اداروں کی ذمہ داری ہے کہ وہ اس طرح کے مسائل کا جائزہ لیں۔ تمام اہم امور کیلئے ہم سے رجوع ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔ کئی جمہوری طور پر منتخب ادارے ہیں جو کہ اس طرح کی صورتحال سے نمٹ سکتے ہیں۔

تمام اہم امور کے لئے ہم سے رجوع نہیں ہونا چاہئے۔ درخواست گزار نے استدلال کیا ہے کہ علاقہ میں بڑے پیمانہ پر صنعتی سرگرمیوں کی وجہ یہ واقعہ پیش آیا ہے۔ متاثرہ افراد کو فوری مالی امداد اور معاوضہ کی فراہمی عمل میں لائی جانی چاہئے۔

درخواست گزار سوامی سرسوتی نے کہا ہے کہ اترکھنڈ کے عوام غیر یقینی صورتحال کا سامنا کررہے ہیں جس کی وجہ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھاریٹی کو ہدایت دی جانی چاہئے تاکہ وہ جوشی مٹھ کے رہنے والے افراد کی ممکنہ مدد کریں جو کہ کئی چیالنجوں کا سامنا کررہے ہیں۔

عدالت میں درخواست پیش کرتے ہوئے سوامی سرسوتی نے کہا ہے کہ انسانی زندگی پر اولین توجہ کی ضرورت ہے۔ ترقیاتی اقدامات سے قبل انسانی زندگی اور امدادی اقدامات کو ترجیح دی جانی چاہئے۔

ریاستی حکومت کے علاوہ مرکزی حکومت کا بھی یہ فرض ہے کہ فوراً جنگی سطح پر اقدامات کئے جائیں اور علاقہ میں ایسی سرگرمیوں کی اجازت نہ دی جائے جس کی وجہ اس طرح کے واقعات پیش آئیں کیونکہ زمین کے دھنس جانے کی وجہ عوام کو شدید مشکلات پیش آرہی ہے۔