دہلی

جگدیپ دھنکھڑ نے 14ویں نائب صدر جمہوریہ کا حلف لیا

قبل ازیں دھنکھڑ مہاتما گاندھی کو خراج عقیدت پیش کرنے راج گھاٹ گئے اور گاندھی سمادھی پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ انہیں راج گھاٹ پر قابل احترام باپو کو گلہائے عقیدت نذر کرکے ہندوستان کی خدمت کرنے کی ترغیب ملی۔

نئی دہلی: جگدیپ دھنکھر نے جمعرات کو ملک کے 14ویں نائب صدر جمہوریہ کے طور پر حلف لیا صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے راشٹرپتی بھون کے اشوک ہال میں دھنکھڑ کو نائب صدر جمہوریہ کے عہدے اور رازداری کا حلف دلایا۔

 اس موقع پر وزیر اعظم نریندر مودی، وزیر داخلہ امیت شاہ، وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ اور دیگر مرکزی وزراء اور حزب اختلاف لیڈر ملکارجن کھرگے موجود تھے مسٹر دھنکھڑ کو حال ہی میں نائب صدر کے عہدے کے لیے منتخب کیا گیا تھا۔ وہ سبکدوش ہونے والے نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو کی جگہ لیں گے۔ نائیڈو کی مدت کار کل ختم ہوگئی۔