تلنگانہ
ناگرجنا ساگر پر پانی کی جنگ! آندھرا کے بعد تلنگانہ نے بھی چھوڑا 15 ہزار کیوسک پانی
دونوں ریاستوں کی جانب سے بیک وقت 15،000 کیوسک پانی چھوڑے جانے کے بعد پراجکٹ کے مقام پر کشیدگی کی صورتحال پیدا ہوگئی۔
حیدرآباد؍امراوتی: ناگرجنا ساگر پراجکٹ سے پانی چھوڑنے کے معاملے میں تلنگانہ اور آندھراپردیش کے درمیان کشیدگی پیدا ہوگئی ہے۔
آندھراپردیش نے کسی پیشگی اطلاع کے بغیر پراجکٹ کی دائیں نہر سے 15،000 کیوسک پانی چھوڑ دیا، جس کے جواب میں تلنگانہ کے عہدیداروں نے بھی بائیں نہر سے اتنی ہی مقدار میں پانی جاری کردیا۔
دونوں ریاستوں کی جانب سے بیک وقت 15،000 کیوسک پانی چھوڑے جانے کے بعد پراجکٹ کے مقام پر کشیدگی کی صورتحال پیدا ہوگئی۔
پہلے ہی پلناڈو واٹر گرڈ پراجکٹ کے معاملے پر تلنگانہ اور آندھراپردیش کے درمیان تنازع جاری ہے۔ ایسے میں ناگرجنا ساگر سے پانی کی اجرائی کے معاملے نے دونوں ریاستوں کے درمیان اختلافات کو مزید نمایاں کردیا ہے۔