حیدرآباد

عدالتی احکامات کی خلاف ورزی، سائبرآباد پولیس کمشنر اور میڑچل ڈی سی پی کو 2 ہفتے کی قیدسزا

عدالت نے واضح کیا کہ اگر دونوں افسران جرمانہ ادا نہیں کرتے تو انہیں مزید ایک ہفتہ قید کی سزا بھی بھگتنا ہوگی۔ تاہم ہائی کورٹ نے سزا پر ایک ہفتے کے لیے عارضی طور پر روک لگادی ہے۔

حیدرآباد: تلنگانہ ہائی کورٹ نے عدالتی احکامات کی خلاف ورزی پر سائبرآباد پولیس کمشنر رمیش ریڈی اور میڑچل ڈی سی پی کوٹی ریڈی کو 2 ہفتوں کی قید اور 2,000 روپے جرمانے کی سزا سنائی ہے۔

عدالت نے یہ سزا ایک اراضی تنازعہ سے متعلق کیس میں درخواست گزار کو تحفظ فراہم کرنے کے سابقہ احکامات پر عمل نہ کرنے کے معاملے میں توہین عدالت کے تحت سنائی۔

عدالت نے واضح کیا کہ اگر دونوں افسران جرمانہ ادا نہیں کرتے تو انہیں مزید ایک ہفتہ قید کی سزا بھی بھگتنا ہوگی۔ تاہم ہائی کورٹ نے سزا پر ایک ہفتے کے لیے عارضی طور پر روک لگادی ہے۔

عدالت نے ہدایت دی کہ اگر اس مدت کے اندر اعلیٰ عدالت سے حکمِ امتناع حاصل نہیں کیا گیا تو دونوں افسران ہائی کورٹ کے رجسٹرار کے سامنے خودسپردگی کرتے ہوئے سزا بھگتیں۔