حیدرآباد

سڑک کی کھدائی نے تارناکہ میں ٹرافک کا نظام درہم برہم کردیا، کئی کلومیٹر تک گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں

صبح کے اوقات میں ٹرافک جام کے باعث ملازمین وقت پر اپنے دفاتر نہیں پہنچ پارہے ہیں، جبکہ طلبہ کو اسکول پہنچنے میں بھی دشواری ہورہی ہے۔ سڑک پر گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ جانے سے مسافر شدید پریشانی اور کوفت کا شکار ہیں۔

حیدرآباد: شہر کے تارناکہ مین روڈ پر زیرزمین برقی تاریں بچھانے کے کام کے لیے جاری کھدائی کے باعث ٹریفک کا نظام بری طرح متاثر ہورہا ہے۔ سڑک کی کھدائی کے نتیجے میں گاڑیوں کی آمدورفت سست پڑگئی ہے اور مصروف اوقات میں کئی کلومیٹر تک گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ رہی ہیں، جس سے روزانہ سفر کرنے والے افراد کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

صبح کے اوقات میں ٹرافک جام کے باعث ملازمین وقت پر اپنے دفاتر نہیں پہنچ پارہے ہیں، جبکہ طلبہ کو اسکول پہنچنے میں بھی دشواری ہورہی ہے۔ سڑک پر گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ جانے سے مسافر شدید پریشانی اور کوفت کا شکار ہیں۔

ٹریفک کی اس سنگین صورتحال کے باعث ہنگامی خدمات بھی متاثر ہورہی ہیں۔ ایمبولینسوں کو راستہ نہ ملنے کے سبب انہیں بھی ٹریفک میں پھنس کر انتظار کرنا پڑرہا ہے۔ اس صورتحال پر مقامی افراد اور گاڑی سواروں نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے متعلقہ حکام سے فوری اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔

عوام کا کہنا ہے کہ زیرزمین برقی تاریں بچھانے کے کام کو جلد از جلد مکمل کیا جائے اور ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے متبادل انتظامات کیے جائیں تاکہ روزانہ پیش آنے والی اس پریشانی سے نجات مل سکے۔