جے این یو کیمپس کی دیواروں پر مخالف برہمن نعرے
جے این یو کیمپس کی دیواروں پر برہمنوں کے خلاف نعروں پر دہلی کے ایک وکیل نے ڈی سی پی (ساؤتھ ویسٹ) سے شکایت کی ہے۔
نئی دہلی: جے این یو کیمپس کی دیواروں پر برہمنوں کے خلاف نعروں پر دہلی کے ایک وکیل نے ڈی سی پی (ساؤتھ ویسٹ) سے شکایت کی ہے۔ اس نے گزارش کی کہ نامعلوم افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کی جائے۔
سماجی کارکن اور سپریم کورٹ کے وکیل ونیت جندل کے بموجب جمعرات کے دن یونیورسٹی کیمپس میں اسکول آف انٹرنیشنل اسٹڈیز II کی عمارت کی دیواروں پر بنیوں اور برہمنوں کے خلاف نعرے لکھے گئے۔
کئی برہمن پروفیسرس بشمول نلین کمار مہاپاترا‘ پرویش کمار اور وندنا مشرا کے چیمبرس کی دیواروں پر لکھا گیا کہ برہمن۔ بنیا‘ ہم تم سے نمٹنے آرہے ہیں۔ ہم تم سے بدلہ لیں گے۔ برہمنو‘ کیمپس چھوڑو‘ ہندوستان چھوڑدو‘ اب خون خرابہ ہوگا‘ شاکھا واپس چلے جاؤ۔
اسی دوران یونیورسٹی حکام نے انکوائری کا حکم دے دیا ہے۔ انہوں نے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے نامعلوم عناصر کو موردِ الزام ٹھہرایا۔ جے این یو ٹیچرس فورم نے ٹویٹ کیا کہ بایاں بازو۔ آزاد خیال ٹولیاں اختلاف ِ رائے کو کچلتی ہیں۔