حج 2024مذہب

حاملہ (گابھن) جانور کی قربانی

اگر قربانی سے پہلے معلوم ہوجائے کہ جانور گابھن ہے ، تو ایسے جانور کی قربانی سے احتراز کرنا چاہئے ، فقہاء نے اسے مکروہ قرار دیا ہے۔

سوال:- اگر قربانی کا جانور گابھن ہو ، تو کیا اس کی قربانی کرسکتے ہیں ؟ اور اگر ذبح کرنے کے بعد اس کے پیٹ سے بچہ نکلے تو اس کو کیا کرنا چاہئے ؟(محمد اسامہ، یادگیر)

جواب:- اگر قربانی سے پہلے معلوم ہوجائے کہ جانور گابھن ہے ، تو ایسے جانور کی قربانی سے احتراز کرنا چاہئے ، فقہاء نے اسے مکروہ قرار دیا ہے ،

جانور کے ذبح کرنے کے بعد اگر پیٹ سے مردہ بچہ نکلے تب تو وہ مردار کے حکم میں ہے ، اس کا کھانا جائز نہیں ،

اور اگر زندہ نکلے تو اس کو ذبح کرکے کھانے کی گنجائش ہے ، لیکن مستحب ہے کہ اس کو زندہ حالت میں ہی صدقہ کردیا جائے اور کسی غریب شخص کو دے دیا جائے ؛ تاکہ وہ اس کی پرورش کرلے ۔