شمال مشرق

انڈیا اتحاد کو اکثریت ملنے پر کھرگے یا راہول وزیر اعظم: تھرور

تھرور نے کہا کہ آئندہ سال ہونے والے انتخابات کے نتائج حیرت انکیز ہوسکتے ہیں، کیوں کہ ایک اپوزیشن اتحاد قائم کیا گیا اور عام انتخابات میں بی جے پی زیر قیادت این ڈی اے کا مرکز میں صفایا ہوگا

ترواننتا پورم: رکن کانگریس عاملہ کمیٹی ششی تھرور نے کہا کہ ان کا احساس ہے کہ 2024ء کے لوک سبھا انتخابات میں اگر انڈیا الائنس اقتدار حاصل کرتا ہے تو صدر کانگریس ملیکارجن کھرگے یا سابق صدرِ کانگریس راہول گاندھی وزیر اعظم ہوسکتے ہیں۔

متعلقہ خبریں
حکومت NEET امتحان میں دھاندلی کی جامع تحقیقات کرے: کھڑگے-پرینکا
دونوں جماعتوں نے حیدرآباد کو لیز پر مجلس کے حوالے کردیا۔ وزیر اعظم کا الزام (ویڈیو)
راہل نے خط لکھ کر مرمو سے اگنی ویر اسکیم میں مداخلت کرنے کا مطالبہ کیا
انتخابی مہم میں مودی نے 421 مرتبہ مندر۔مسجد کا ذکر کیا : کھرگے (ویڈیو)
انڈیا بلاک حکومت، اگنی پتھ اسکیم برخاست کردے گی: راہول گاندھی

 تھرور نے کہا کہ آئندہ سال ہونے والے انتخابات کے نتائج حیرت انکیز ہوسکتے ہیں، کیوں کہ ایک اپوزیشن اتحاد قائم کیا گیا اور عام انتخابات میں بی جے پی زیر قیادت این ڈی اے کا مرکز میں صفایا ہوگا۔ انڈیا اتحاد کے اقتدار پر آنے کے مواقع ہیں۔

 پیر کے دن یہاں ٹکنو پارک میں امریکہ میں واقع سلیکان ویلی کی کمپنی D2C (راست صارفین کو) کے آفس کا افتتاح کے بعد پیشہ ورانہ ملازمین کے ساتھ تبادلہئ خیال کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ”ہمیں چاہیے کہ انتظار کریں اور دیکھیں“۔

 مابعد انتخابات تناظر کے بارے میں لب کشائی کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ان کے خیال میں انتخابات کا نتیجہ آنے کے بعد، چوں کہ یہ ایک اتحاد ہے، ایک پارٹی نہیں، لہٰذا ان پارٹیوں کے لیڈروں کو چاہیے کہ مل بیٹھ کر لیڈر منتخب کریں۔

تاہم ان کا اندازہ ہے کہ یا تو کھرگے جو ہندوستان کے پہلے دلت وزیر اعظم ہوسکتے ہیں یا راہول گاندھی منتخب ہوسکتے ہیں۔ سابق مرکزی وزیر تھرور نے کہا کہ وزیر اعظم یکساں رتبہ کے حاملین میں اوّل مقام پر ہوں گے اور انھیں یقین ہے کہ جو بھی ذمہ داریاں ان پر عائد ہوں گی، اہلیت کے ساتھ انجام دی جائیں گی۔

a3w
a3w