حیدرآباد

حج کمیٹی نے ویٹنگ لسٹ کے 984 عازمین کی ”سفر حج“ تصدیق کردی

محمدسلیم صدر نشین، تلنگانہ اسٹیٹ حج کمیٹی اور بی۔ شفیع اللہ، ایگزیکٹیو آفیسر کی کامیاب نمائندگی پر مرکزی حج کمیٹی نے تلنگانہ سمیت 15 ریاستوں کیلئے مزید ویٹنگ لسٹ کی منظوری دی ہے۔

حیدرآباد: محمدسلیم صدر نشین، تلنگانہ اسٹیٹ حج کمیٹی اور بی۔ شفیع اللہ، ایگزیکٹیو آفیسر کی کامیاب نمائندگی پر مرکزی حج کمیٹی نے تلنگانہ سمیت 15 ریاستوں کیلئے مزید ویٹنگ لسٹ کی منظوری دی ہے۔

متعلقہ خبریں
حج کمیٹی کا مسجد بغدادی، ٹیک نامپلی میں عازمین حج کا نواں تربیتی اجتماع
عازمین حج اپنے پاسپورٹس بنالیں: مولانا خسرو پاشاہ
طئے شدہ فلائٹس کے شیڈول کو تبدیل نہ کریں: صدرنشین حج کمیٹی
حج کمیٹی کا مینار گارڈن فنکشن ہال میں عازمین حج کا تربیتی اجتماع
دس روزہ حج و عمرہ تربیتی کورس کا 4مارچ سے آغاز

مرکزی حج کمیٹی کے تحریری مکتوب میں تلنگانہ کیلئے 828 سے 984تک ویٹنگ لسٹ کو منظوری دی ہے۔

ویٹنگ لسٹ کے منتخب عازمین کوعزیزیہ زمرہ کی جملہ رقم 3,05,173/- روپئے بغیر قربانی،اورقربانی کے ساتھ رقم 3,21,517روپئے 31مئی سے قبل جمع کرانا ہوگا۔

عازمین کے کورنمبر پر بینک ریفرینس نمبر جاری کیا جائے گا جس کے بعد یہ رقم حج کمیٹی آف انڈیا کی ویب سائٹ www.hajcommittee.gov.inپر آن لائین جمع کی جا سکتی ہے یا پھر SBI یا UBI کی کسی بھی برانچ میں حج کمیٹی کے اکاؤنٹ میں جمع کی جاسکتی ہے۔