تلنگانہ

آنکھ کی روشنی کا پروگرام، دوسرے مرحلہ کو کامیاب بنایاجائے: ہریش راؤ

ہریش راؤ نے کہا کہ تلنگانہ کے علاوہ پورے ملک میں اس طرح کے پروگرام کی کوئی نظیر نہیں ملتی۔انہوں نے کہا کہ جن افرادکی عمر 40 سال سے زیادہ ہے ان کی بینائی کم ہو جاتی ہے۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے وزیر صحت ہریش راؤ نے کہا ہے کہ آنکھوں کی روشنی پروگرام کا دوسرا مرحلہ جو 18 جنوری سے شروع کیاجائے گاکو کامیاب بنایاجائے۔انہوں نے اس پروگرام کے دوسرے مرحلہ کے سلسلہ میں سدی پیٹ کلکٹریٹ میں منعقدہ کانفرنس میں شرکت کی۔

متعلقہ خبریں
آرام گھر فلائی اوور کا چیف منسٹر کے ہاتھوں افتتاح
مہاراشٹرا اسمبلی الیکشن میں حصہ نہ لینے بی آر ایس کا فیصلہ
کینسر سے متعلق شعور بیداری کی ضرورت: دامودر راج نرسمہا
مہمان وزرائے اعلیٰ کیساتھ کنٹی ویلگو کے دوسرے مرحلہ کاآغاز
ہریش راؤ کے رشتہ داروں کے خلاف ایف آئی آردرج

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ وزیراعلی کے چندرشیکھرراو پروگرام کا دوسرا مرحلہ شروع کر رہے ہیں تاکہ ریاست میں کسی کو آنکھوں کی تکلیف نہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ 18 جنوری سے 30 جون تک منعقد ہونے والے اس پروگرام کے دوسرے مرحلے کا کھمم ضلع سے آغاز کیاجائے گا۔

 انہوں نے کہا کہ تلنگانہ کے علاوہ پورے ملک میں اس طرح کے پروگرام کی کوئی نظیر نہیں ملتی۔انہوں نے کہا کہ جن افرادکی عمر 40 سال سے زیادہ ہے ان کی بینائی کم ہو جاتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس پروگرام کو 100 کام کے دنوں میں مکمل کیا جائے گا۔ آنکھوں کے معائنے پیر سے جمعہ صبح 9 بجے سے شام 4 بجے تک کیے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہر ضلع میں 10 لاکھ عینکیں فراہم کی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اس پروگرام کے لیے 250 کروڑ روپے خرچ کرے گی۔ ضلع میں 45 باقاعدہ میڈیکل ٹیمیں اور 3 اضافی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔ گاؤں کے ہر فرد کی آنکھوں کا معائنہ ہونا چاہیے۔