شمالی بھارت

حزب التحریر کے 10 ارکان 19 مئی تک ریمانڈ میں

مدھیہ پردیش کے وزیر داخلہ ڈاکٹر نروتم مشرا نے آج بتایا کہ بھوپال میں کل پکڑے گئے حزب التحریر (ایچ یو ٹی) کے 10 ارکان کو 19 تاریخ تک ریمانڈ پر بھیجا گیا ہے۔

بھوپال: مدھیہ پردیش کے وزیر داخلہ ڈاکٹر نروتم مشرا نے آج بتایا کہ بھوپال میں کل پکڑے گئے حزب التحریر (ایچ یو ٹی) کے 10 ارکان کو 19 تاریخ تک ریمانڈ پر بھیجا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں
پاکستانی صوبہ پنجاب میں بڑا دہشت گرد حملہ ناکام
گجرات کے 2 دہشت گرد بھائیوں کو 10 سال قید بامشقت
اے ٹی ایس کے ہاتھوں مسلم نوجوان گرفتار، پی ایف آئی کی حمایت کا بھی الزام

ڈاکٹر مشرا نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ایچ یو ٹی کے 10 ارکان کو 19 تک ریمانڈ پر بھیجا گیا ہے۔ حیدرآباد سے پانچ اور چھندواڑہ سے گرفتار کیے ایک شخص کو بھوپال لایا جا رہا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ حیدرآباد سے سے جو پانچ لوگ گرفتار کیے گئے، انہیں بھی پولیس بھوپال لا رہی ہے۔ ان سبھی کی فنڈنگ کی سنجیدگی سے جانچ کی جا رہی ہے۔

یہ لوگ رائسین کے جنگلوں میں کیمپ کرکے فائرنگ کی تربیت لیتے تھے۔ یہ سب جانچ پڑتال کی زد میں آئے گئے ہیں۔

ملک دشمن اور دہشت گردانہ سرگرمیوں میں مبینہ طور پر ملوث حزب التحریر (ایچ یو ٹی) کے گیارہ کارکنوں کو مدھیہ پردیش پولیس کے انسداد دہشت گردی اسکواڈ (اے ٹی ایس) نے کل گرفتار کیا تھا۔

پولیس ہیڈکوارٹر کی طرف سے دی گئی اطلاع پر مدھیہ پردیش اے ٹی ایس نے اس بنیاد پرست اسلامی تنظیم سے وابستہ ارکان پر کارروائی کی۔

اے ٹی ایس نے بھوپال کے شاہجہاں آباد، عیش باغ، لال گھاٹی اور پپلانی علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے 10 اور چھندواڑہ سے ایک رکن کو گرفتار کیا۔

ساتھ ہی تلنگانہ کی راجدھانی حیدرآباد سے پانچ ارکان کو حراست میں لیا گیا ہے۔ گرفتارکیے گئے بنیاد پرست تنظیم کے ارکان سے ملک دشمن دستاویزات، تکنیکی آلات، بنیاد پرست ادب اور دیگر موادضبط کیے گئے ہیں۔