امریکہ و کینیڈا

شہزادہ ہیری کا شاہی خاندان پر سنگین الزام

باغی شہزادے نے اپنے انٹرویو میں دعویٰ کیا کہ ان کے سچائی پر مبنی بموں نے شاہی خاندان کو خوفزدہ کر دیا ہے جس کے بعد اب برطانوی میڈیا کے ذریعے ان کی آپ بیتی کی ساکھ کو مجروح کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔

لندن: برطانوی شہزادے ہیری نے شاہی خاندان پر سنگین الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ رائل فیملی نے میرے خلاف اعلان جنگ کر دیا ہے۔

شہزادہ ہیری جو ان دنوں اپنی سوانح حیات شائع ہونے کے بعد بین الاقوامی میڈیا کی خبروں کی زینت بنے ہوئے ہیں نے ایک امریکی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے اپنی ہی رائل فیملی پر سنگین الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ شاہی خاندان نے میرے خلاف اعلان جنگ کر دیا ہے۔

باغی شہزادے نے دوران انٹرویو امریکہ میں زندگی کو شاندار قرار دیا۔ انہوں نے شو میں شرکت کے موقع پر بگل بجانے کی شاہی روایات کا مذاق بھی اڑایا جب کہ اپنے بعد آنیوالے اداکار ٹام ہینکس پر گل پاشی کی۔

باغی شہزادے نے اپنے انٹرویو میں دعویٰ کیا کہ ان کے سچائی پر مبنی بموں نے شاہی خاندان کو خوفزدہ کر دیا ہے جس کے بعد اب برطانوی میڈیا کے ذریعے ان کی آپ بیتی کی ساکھ کو مجروح کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔

انٹرویو کے دوران شہزادہ ہیری نے اپنے بڑے بھائی ولیم کے مبینہ حملے کے سبب ٹوٹنے والا اپنا نیکلیس بھی دکھایا۔انہوں نے کہا کہ شاہی خاندان کو توقع تھی کہ ان کی اہلیہ میگھن سسرال کو چھوڑ دے گی لیکن جب میں نے بھی میگھن کے ساتھ اپنا گھر چھوڑا تو یہ خاندان کے لیے شرمناک ترین تھا۔