تلنگانہ

حصول تلنگانہ میں صحافیوں کے رول کے چیف منسٹر بھی معترف : کویتا

بی آ رایس رکن کونسل کے کویتا نے کہا کہ حصول تلنگانہ میں صحافی برادری کا کردار ناقابل فراموش ہے۔ صحافی برادری نے تحریک تلنگانہ میں کے چندر شیکھرراؤ کے ساتھ قدم سے قدم ملا کر حصہ لیا تھا۔

حیدرآباد: بی آ رایس رکن کونسل کے کویتا نے کہا کہ حصول تلنگانہ میں صحافی برادری کا کردار ناقابل فراموش ہے۔ صحافی برادری نے تحریک تلنگانہ میں کے چندر شیکھرراؤ کے ساتھ قدم سے قدم ملا کر حصہ لیا تھا۔

متعلقہ خبریں
ای ڈی کی نئی چارج شیٹ بی آر ایس ایم ایل سی ملزم
تمام ہندوں سے متحد ہوجانے کی اپیل: بنڈی سنجے
تمام مستحق صحافیوں کو امکنہ اراضی فراہم کرنے چیف منسٹر کا تیقن
شراب پالیسی کیس: کجریوال، سسوڈیا اور کویتا کی عدالتی تحویل میں توسیع
کویتا کی عدالتی تحویل میں توسیع

صحافیوں کے اس کردار کا کے سی آر نے بھی اعتراف کیا ہے اور تشکیل تلنگانہ کے بعد سے صحافیوں کی فلاح وبہبود کیلئے کئی پروگرامس پر عمل کیا جارہا ہے۔

آج پٹن چیرو میں جی ایم آر کنونشن میں ٹی یو ڈبلیو جئے (TUWJ) کی دوسری مہا سبھا اور انڈین جرنلسٹس یونین کے دسویں پلیمنری اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کویتا نے کہا کہ میڈیا ہاوز س کو غیر جانبداری کے ساتھ خبروں کی نشر و اشاعت کرنا چاہئے۔

اس کے علاوہ خبر تحریر کرنے والوں کو اعلیٰ اقدار کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے فرائض انجام دینا چاہئے۔ اُسی وقت اخباروں اور ٹیلی ویژن چیانلس پر عوام کا بھروسہ اور اعتماد بڑھے گا۔ انہوں نے کہا کہ افسوس کے ساتھ کہنا پڑ رہا ہے کہ آج سماج، اخبارات میں شائع اور ٹیلی ویژن پر نشر کی جارہی خبروں پر بھروسہ کرنے کے موقف میں نہیں ہے۔

ذرائع ابلاغ کے چند ادارے دانستہ طور پر پر مخالف تلنگانہ خبریں شائع کررہے ہیں۔ حکومت کو جان بوجھ کر بدنام کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ اس طرح کی سازشوں سے صحافی برادری کو دور رہتے ہوئے انہیں ناکام بنانے میں جٹ جانے کی ضرورت ہے۔

کویتا نے کہا کہ گذشہ8سالوں کے دوران وزیر اعظم مودی نے ایک بار بھی پریس کانفرنس طلب نہیں کی اور آج تک کوئی صحافتی یونین نے اس سلسلہ میں مودی سے کوئی سوال بھی نہیں کیا۔ دوسری طرف کے سی آر نے سینکڑوں بار صحافیوں سے ملاقات کرتے ہوئے ان کے ہر سوال کا تفصیلی اور تسلی بخش جواب دیا کویتا نے کہا کہ سیاسی قائدین کا کردار شفاف اور مثالی ہونا چاہئے۔

تب ہی سیاست دانوں پر عوام کا اعتماد بڑھے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کی کارکردگی کو عوام تک پہنچانے میں صحافت کا اہم رول ہے۔ حقیقتاً صحافت حکومت کیلئے آئینہ ہے۔ حکومت اس بات کو اچھی طرح سمجھتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جس طرح ریاستی حکومت کی جانب سے صحافیوں کیلئے100 کروڑ روپے مختص کئے ہیں۔

ویسے ہی مرکزی حکومت کو بھی کرنا چاہئے۔ انہوں نے انڈین جرنلسٹ یونین کو اس ضمن میں مرکزی حکومت سے نمائندگی کرنے کا مشورہ دیا۔ بی آر ایس رکن کونسل نے کہا کہ حکومت تلنگانہ اور بی آر ایس پارٹی ہمیشہ صحافیوں کے ساتھ تھی،ہے اور رہے گی۔ کویتا نے کہا کہ صحافیوں کو اراضی امکنہ کی فراہمی کے مسئلہ کو چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کو واقف کرائیں گی۔ اس موقع پر وی سرینواس گوڑ، کرانتی کرن، الم نارائنا و دیگر موجود تھے۔