کرناٹک

حضراتِ حسنین کریمینؓ نوجوانان جنت کے سردار، حضرتہ سیدہ بی بی فاطمہؓ خواتینِ جنت کی سردارہ، گوگی شریف میں جلسہ شُہدائے کربلاؓ سے علماء کرام کے خطابات

مولانا محمد عمران اشرفی امام و خطیب درگاہ مسجد بارگاہ جلالیہؒ کی قراءت کلام پاک سے جلسہ کا آغاز ہوا۔ جناب سید شفیع الدین سرمست نے بارگاہ رسالت مآبؐ میں ہدیہ نعت شریف پیش کی- کمسن محمد عبید قادری،محمد عمران بی ایس پی اور مولانا مسیح الرحمن  نے منقبت بہ شان اہلبیت اطہارؓ پیش کی-

گوگی شریف، کرناٹک: سجادہ نشین اسدالاولیاؒ حضرت سید صوفی سرمست فاروقی سگر شریف پیر طریقت حضرت مولانا الحاج سید شاہ محمد مجیب الدین حسنی حسینی فاروقی قادری،برادرسجادہ نشین بارگاہ جلالیؒہ حضرت علامہ مفتی الحاج سیدشاہ چندا حسینی زبیر بابا مولوی کامل الفقہ جامعہ نظامیہ و بانی وصدر جامعہ جلالیہؒ گوگی شریف اور اسدالعلماء تنویر صحافت مولانا محمدمحسن پاشاہ انصاری قادری نقشبندی مجددی مولوی کامل الحدیث جامعہ نظامیہ وجنرل سیکریٹری کل ہندسنی علماءمشائخ بورڈ نے اپنے خطاب میں کہاکہ پاکیزہ نفوس قدسیہ اہلبیت اطہارؓ سفینہ نوحؑ اور جمیع صحابۂ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین چمکتے ہوئے ستاروں کی مانند ہیں۔

متعلقہ خبریں
جلسہ ہائے شہدائے کربلاؓ سے اسدالعلماء کا گوگی شریف اور شاہ پور میں خطاب

اس امر کا انکشاف علماءکرام نے کل رآت جامعہ جلالیؒہ گوگی شریف میں سالانہ جلسہ شہدائے کربلاؓ کے چوتھے روزہ جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا جو حضرت سیدشاہ چندا حسینی ایجوکیشنل میناریٹی اینڈچیارٹیبل ویلفیئر ٹرسٹ گوگی شریف کی جانب سے منعقد ہوا تھا جسکی سرپرستی پیر طریقت حضرت مولانا الحاج سیدشاہ اسماعیل حسینی المعروف آصف بابا قبلہ سجادہ نشین اول ومتولی قدیم بارگاہ جلالیہؒ نے کی جبکہ نگرانی حضرت مولانا الحاج سیدشاہ چندا حسینی زبیر بابا نے کی-

مولانا محمد عمران اشرفی امام و خطیب درگاہ مسجد بارگاہ جلالیہؒ کی قراءت کلام پاک سے جلسہ کا آغاز ہوا۔ جناب سید شفیع الدین سرمست نے بارگاہ رسالت مآبؐ میں ہدیہ نعت شریف پیش کی- کمسن محمد عبید قادری،محمد عمران بی ایس پی اور مولانا مسیح الرحمن  نے منقبت بہ شان اہلبیت اطہارؓ پیش کی-

مذکورہ علماءکرام و مشائخ عظام نے سلسلہ خطاب جاری رکھتے ہوئے کہاکہ امیر المؤمنین حضرت سیدنا امام حسن مجتبیٰؓ اور حضرت سیدنا امام حسینؓ مصطفیٰ کی شہادت کی بشارت ان کے بچپن ہی میں حضرت سیدنا جبرائیل امین علیہ السلام نے دے دی۔ ایک شیشی میں زہر اور دوسری میں کرب و بلاء کی مٹی پیش کردی تھی-

مولانا محسن پاشاہ نقشبندی نے اپناسلسلہ خطاب جاری رکھتے ہوئے کہاکہ حضرت سیدنا امام حسینؓ مصطفیٰ 5شعبان المعظم سن 4ھ کو مدینہ منورہ میں تولد ہوئے آپﷺ کی صحبت مبارکہ جملہ عمر شریف نو سال دس ماہ گیارہ دن گذاری اور حضرت سیدنا امام حسینؓ نے آغوش مصطفیؐ میں بہترین تربیت حاصل فرمائ-

مولانا حافظ محمد عبدالقدیر قادری قدیری امیر دعوت اسلامی ضلع یادگیر نے نظامت کےفرائض انجام دئیے-شہہ جناب محمد جیلانی شیخ جی متولی سیاہ مسجد گوگی شریف،جناب سید شعیب اللہ حسینی برادر سجادہ نشین بارگاہ جلالیؒہ،جناب سید ضیاءاللہ حسینی برادرسجادہ،جناب سیدثناءاللہ حسینی سرور برادر سجادہ،جناب سید عتیق اللہ حسینی عم سجادہ نشین بارگاہ جلالیؒہ،جناب سید رحمت اللہ حسینی اسد پاشاہ برادر سجادہ نشین بارگاہ جلالیؒہ،جناب محمد کریم بیگ رائچور،جناب سید افروز دربان شاہ پور،الحاج محمد رحمت اللہ روٹی شاہ پور،جناب محمد دستگیر جلالوی،جناب محمد حاجی جلالوی اورقاضی محمد تقی گوگی ودیگر حضرات موجودتھے-

جناب سید شفیع الدین سرمست نے صلوۃ وسلام پیش کیا اور سرپرست جلسہ حضرت سید شاہ اسماعیل حسینی آصف بابا نے دعا فرمائی۔

a3w
a3w