کرناٹک

حضرت تاج الدین جنیدی سجادہ نشین بارگاہ شیخ دکنؒ،گلبرگہ کا انتقال

نماز جنازہ کل بعد نماز جمعہ دوپہر 2بجے عید گاہ بہمنیہ نزد درگاہ حضرت پیر زنجانی الند روڈ، گلبرگہ میں ادا کی جائے گی۔ جلوس جنازہ قادری چوک سے ہوتا ہوا بارگاہ شیخ دکنؒ پہنچے گا اور تدفین احاطہ بارگاہ حضرت شیخ دکنؒ میں ہی عمل میں لائی جائیگی۔

کلبرگی: ڈاکٹر شیخ شاہ محمد افضل الدین جنیدی سراج بابا کے بموجب شیخ شاہ محمد تاج الدین جنیدی سجادہ نشین بارگاہ حضرت شیخ دکنؒ 11اگست جمعرات کی شب بعمر 81سال ایک ماہ  وصال فرماگئے۔

نماز جنازہ کل بعد نماز جمعہ دوپہر 2بجے عید گاہ بہمنیہ نزد درگاہ حضرت پیر زنجانی الند روڈ، گلبرگہ میں ادا کی جائے گی۔  جلوس جنازہ قادری چوک سے ہوتا ہوا بارگاہ شیخ دکنؒ پہنچے گا اور تدفین احاطہ بارگاہ حضرت شیخ دکنؒ میں ہی عمل میں لائی جائیگی۔

 افراد خانوادہ حضرت شیخ دکنؒ، شیخ روضہ گلبرگہ شریف اورمریدین، معتقدین، عمائدین شہراور کئی ایک مذہبی سماجی و سیاسی قائدین نے حضرت شیخ شاہ محمدتاج الدین بابا جنیدی کے انتقال پر اپنے گہرے رنج و ملال کا اظہار کرتے ہوئے انھیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا ہونے اور ان کے پسماندگان کو صبر جمیل کی دعا کی ہے۔