تلنگانہ
پوکسو کیس کے ملزم بنڈی سنجےکے بیٹے بنڈی بھگیرتھ کو میڑچل پوکسو عدالت کا سمن
تحقیقات کے دوران پولیس نے پوکسو قانون کی مزید دفعات، بھارتی قانون (بی این ایس) کی دفعات اور شواہد کو مٹانے سے متعلق اضافی دفعات بھی مقدمے میں شامل کی تھیں۔ پولیس نے 16 مئی 2026 کو بندی بھگیرتھ کو حراست میں لے کر ریمانڈ پر بھیج دیا تھا۔
حیدرآباد: میڑچل پوکسو عدالت نے پوکسو کیس کے ملزم بنڈی بھگیرتھ کو 28 جنوری کو عدالت میں حاضر ہونے کی ہدایت دیتے ہوئے سمن جاری کیا ہے۔
17 سالہ لڑکی کو ہراساں کرنے اور اسے شراب پلانے کے بعد جسمانی طور پر اذیت پہنچانے کے الزامات پر متاثرہ لڑکی کی والدہ کی شکایت پر مئی 2026 میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔