حیدرآباد

حکومت، کمزور طبقات سے کئے گئے وعدوں کی تکمیل کی پابند:پونم پربھاکر

پونم پربھاکر نے واضح کیا کہ بی سی طبقات کی مردم شماری کا فیصلہ تمام سیاسی جماعتوں کی رائے لینے کے بعد ہی لیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت ذات پات کی مردم شماری کے بعد پسماندہ طبقات کو 100 فیصد فائدہ پہنچانے کے لیے آگے بڑھے گی۔

حیدرآباد: وزیر بہبود پسماندہ طبقات پونم پربھاکر نے کہا کہ ریاست کے کمزور طبقات سے کانگریس پارٹی نے جو بھی وعدے کے تھے۔ انہیں پورا کیا جائے گا۔ آج انہوں نے میڈ یا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی  خواہش ہے کہ پسماندہ اور کمزور طبقات کو سماجی، سیاسی اور روزگار کے شعبوں میں ترقی حاصل ہو۔

متعلقہ خبریں
توکل انبیاء کرام علیہم السلام کا امتیازی وصف ہے: مفتی ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادر
رود موسیٰ کے متاثرین کے ساتھ انصاف ہوگا، وزیر پونم پربھاکر کی یقین دہانی
فنڈز تو مختص ہوئے، مگر خرچ کیوں نہیں؟ تلنگانہ میں 75 فیصد اقلیتی بہبود بجٹ غیر استعمال شدہ
اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان بریلوی رحمۃ اللہ علیہ: ایک عبقری شخصیت
اشرف المدارس ہائی اسکول یاقوت پورہ میں شاندار سائنس نمائش کا انعقاد

انہوں نے کہا کہ ہم کسی کے خلاف نہیں ہیں۔ پونم پربھاکر نے واضح کیا کہ بی سی طبقات کی مردم شماری کا فیصلہ تمام سیاسی جماعتوں کی رائے لینے کے بعد ہی لیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت ذات پات کی مردم شماری کے بعد پسماندہ طبقات کو  100 فیصد فائدہ پہنچانے کے لیے آگے بڑھے گی۔