سوشیل میڈیا

مس یونیورس کی فائنلسٹ ماڈل المناک حادثہ میں ہلاک

سینا ویر آسٹریلیا کے ونڈسر پولو گراؤنڈز میں گھڑ سواری میں مصروف تھیں، جب وہ ایک المناک حادثے کا شکار ہوئیں اور ایک ماہ بستر پر رہنے کے بعد 4 مئی کو چل بسیں۔

سڈنی: آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والی 23 سالہ ماڈل جو مس یونیورس کے مقابلے کی فائنلسٹ رہی تھیں، گھڑ سواری کے دوران حادثے کا شکار ہو کر ہلاک ہوگئیں۔ سنہ 2022 کی مس یونیورس فائنلسٹ اور آسٹریلوی فیشن ماڈل سینا ویر ایک المناک حادثے کا شکار ہو کر اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھیں۔

متعلقہ خبریں
ملگ میں پرچم کا پول برقی تاروں سے ٹکراگیا، 2ہلاک
انوشکا نے ویراٹ کو گلے لگایا۔ تصویر وائرل
ماہنامہ آجکل کے سابق مدیر شہباز حسین کا مختصر علالت کے بعد انتقال
بین اسٹوکس نے ایشز کا بڑا ریکارڈ اپنے نام کرلیا
آسٹریلوی حکومت نازی علامتوں پر پابندی عائد کرے گی

23 سالہ سینا ویر کو اپنے آبائی وطن آسٹریلیا میں گھوڑے پر سواری کے دوران ایک خطرناک حادثے کا سامنا کرنا پڑا، جس کے باعث وہ انتقال کر گئیں۔

بتایا جارہا ہے کہ گزشتہ ماہ کے آغاز میں سینا ویر آسٹریلیا کے ونڈسر پولو گراؤنڈز میں گھڑ سواری میں مصروف تھیں، جب وہ ایک المناک حادثے کا شکار ہوئیں اور ایک ماہ بستر پر رہنے کے بعد 4 مئی کو چل بسیں۔ ماڈل کو ان کی چوٹوں کی وجہ سے کئی ہفتوں تک لائف سپورٹ پر رکھا گیا تھا۔

سینا ویر کی موت کی خبر ان کے اہلخانہ نے انسٹاگرام پر شیئر کی، فیملی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ انہوں نے ماڈل کو لائف سپورٹ سے ہٹانے کا فیصلہ کیا۔

ان کی ماڈلنگ ایجنسی اسکوپ مینجمنٹ نے بھی ان کی موت کی تصدیق کی اور انسٹاگرام پر ان کی متعدد تصاویر شیئر کیں۔ سینا ویر 2022 کے آسٹریلیائی مس یونیورس مقابلے میں 27 فائنلسٹوں میں سے ایک تھیں۔

انہوں نے سڈنی یونیورسٹی سے انگریزی ادب اور نفسیات میں ڈبل ڈگری حاصل کی، ماضی میں دیے گئے انٹرویوز میں انہوں نے بتایا تھا کہ وہ اپنا کیریئر جاری رکھنے کے لیے برطانیہ جانے کی منصوبہ بندی کر رہی ہیں۔