تلنگانہ

حیدرآباد کے اطراف ملک کے پہلے آوٹر رنگ ریل پروجیکٹ کا عنقریب آغاز

مرکزی وزیر جی کشن ریڈی نے چہارشنبہ کے روز کہاکہ مرکز‘بہت جلدحیدرآباد کے مضافات میں ریجنل (علاقائی) آوٹررنگ روڈ آر اوآر) کے متوازی آوٹررنگ رپل(او آر آر) پروجیکٹ شروع کرے گا اور یہ ملک کا اپنی نوعیت کا پہلاپروجیکٹ رہے گا جس کو مرکزی حکومت نے شروع کرنے کافیصلہ کیا ہے۔

نئی دہلی: مرکزی وزیر جی کشن ریڈی نے چہارشنبہ کے روز کہاکہ مرکز‘بہت جلدحیدرآباد کے مضافات میں ریجنل (علاقائی) آوٹررنگ روڈ آر اوآر) کے متوازی آوٹررنگ رپل(او آر آر) پروجیکٹ شروع کرے گا اور یہ ملک کا اپنی نوعیت کا پہلاپروجیکٹ رہے گا جس کو مرکزی حکومت نے شروع کرنے کافیصلہ کیا ہے۔

متعلقہ خبریں
کشن ریڈی، مرکز سے فنڈس لانے میں ناکام
ریجنل رنگ روڈ سے مربوط کاموں میں تیزی لانے کی ضرورت: ریونت ریڈی
ہر ووٹر کو حق رائے دہی سے استفادہ کرنے کشن ریڈی کا مشورہ
بی آر ایس۔ بی ایس پی اتحاد پارٹیوں کی مرضی: کشن ریڈی
وزیر اعظم مودی کی دو روزہ دورے پر تلنگانہ آمد

دہلی میں میڈیاکے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کشن ریڈی نے کہاکہ محکمہ ریلویز نے اس پروجیکٹ کے آغاز کے لئے پہل شروع کردی ہے۔مجوزہ آوٹررنگ ریل پروجیکٹ‘ ریجنل آوٹررنگ روڈ کے متوازی تعمیر کیاجائے گا۔ ریجنل آوٹررنگ روڈ پہلے ہی تعمیر ہوچکی ہے جس کی لمبائی 350 کیلومیٹر ہے اور یہ روڈ‘ریاست کے کئی اضلاع کا احاطہ کرتی ہے۔

مرکزی حکومت نے آوٹررنگ ریل پروجیکٹ کے سروے کے لئے 14 کروڑ روپے منظورکئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ آوٹررنگ ریل پروجیکٹ جب مکمل ہوگا تب اس سے نہ صرف حیدرآباد بلکہ اس شہر کے اطراف کے اضلاع کوبھی فائدہ ہوگااور اس پروجیکٹ کے حصہ کے طورپر وجئے واڑہ‘ گنٹور‘نظام آباد‘میدک‘ممبئی اور وقارآباد ریلوے لائنوں سے جڑنے والے مقامات پر جنکشن تعمیر کئے جائیں گے۔

مرکزی وزیر نے کہاکہ حیدرآباد میں داخل ہوئے بغیر عوام‘اسی روٹ (آوٹررنگ ریل پروجیکٹ) کو استعمال کرتے ہوئے آوٹررنگ روڈ کے قریب پہونچ سکتے ہیں۔ آوٹررنگ ریل روڈنہ صرف تجارتی شعبہ بلکہ ٹرانسپورٹ سیکٹر کے لئے فائدہ مند ثابت ہوگی۔ انہوں نے مجوزہ آوٹررنگ ریل پروجیکٹ کو26 ہزار کروڑ روپے کے تخمینی لاگت سے شروع کیاجائے گا۔

اس پروجیکٹ کی تفصیلات کو ریاستی حکومت کے ساتھ شیئر کیاگیا ہے۔ 99فیصد روٹ میاپ کاعمل مکمل ہوچکا ہے۔حصول اراضیات کے 50فیصد اخراجات مرکز برداشت کرے گا جبکہ اس مقصد کے لئے ریاستی حکومت نے 500 کروڑ روپے مختص کئے ہیں۔

a3w
a3w