آندھراپردیش

اے پی کے کرنول کی مارکٹ میں 8روپئے فی کلو ٹماٹر فروخت

آندھراپردیش کے کرنول ضلع کی پاتی کونڈہ زرعی بازار میں ٹماٹر کی قیمتوں میں کمی درج کی گئی۔

حیدرآباد: آندھراپردیش کے کرنول ضلع کی پاتی کونڈہ زرعی بازار میں ٹماٹر کی قیمتوں میں کمی درج کی گئی۔

متعلقہ خبریں
وقف ترمیمی بل کے خلاف وجئے واڑہ میں زبردست دھرنا
وقت سب سے قیمتی سرمایہ ہے، اسے اطاعتِ الٰہی میں لگائیں: مفتی صابر پاشاہ قادری
جب تک ہندوستان باقی ہے، اردو زبان آب و تاب کے ساتھ باقی رہے گی: اسمٰعیل الرب انصاری
اتحاد و تقویٰ امت مسلمہ کی نجات کا ضامن ہے: مولانا مفتی ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری
حیدرآباد میں دل دہلا دینے والا واقعہ: چھ ماہ بعد کنویں سے خاتون کی لاش برآمد

اس مارکٹ معیار کے لحاظ سے فی کوئنٹل ٹماٹر کی قیمت کم سے کم800 روپے اور زیادہ سے زیادہ 1600 روپے درج کی گئی۔

حالیہ کچھ عرصہ پہلے ٹماٹر کی قیمت نے آسمان سے باتیں کی تھیں اور اب اس کی قیمت میں کمی درج کی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابقق جیسے جیسے اس کی پیداوار میں اضافہ ہو رہا ہے، قیمتیں کم ہو رہی ہیں۔

مارکٹ کی قیمت کے مطابق ٹماٹر کی قیمت 8 روپے فی کلو درج کی جارہی ہے جس سے کسانوں میں مایوسی دیکھی جارہی ہے۔