خصوصی جج نے تین ملزموں کوتحویل میں دے دیا
اے سی بی (اینٹی کرپشن بیورو)کیس کے خصوصی جج نے ہفتہ کے روز ارکان اسمبلی کو خرید نے کی کوشش کے معاملہ میں ماخوذتین ملزموں کوعدالتی تحویل میں دے دیا۔
حیدرآباد: اے سی بی (اینٹی کرپشن بیورو)کیس کے خصوصی جج نے ہفتہ کے روز ارکان اسمبلی کو خرید نے کی کوشش کے معاملہ میں ماخوذتین ملزموں کوعدالتی تحویل میں دے دیا۔
معین آباد پولیس نے ان ملزموں کو جوبی جے پی سے زیادہ قربت رکھتے ہیں‘جج کی رہائش گاہ موقوعہ سرورنگر پر پیش کیاتھا جہاں خصوصی جج نے ان تینوں رامچندرابھارتی عرف ستیش شرما‘نندا کمار اور سمہاباجی کوتحویل میں دے دیا۔ بعدازاں ان تینو ں کوچنچل گوڑہ جیل منتقل کردیاگیا۔
پولیس نے مجسٹریٹ کے مکان میں پیش کرنے سے قبل ان ملزمیوں کاسرکاری ہاسپٹل چیوڑلہ میں میڈیکل چیک اپ کرایا۔ آئی اے این ایس کے بموجب شہر کی تحت کی ایک عدالت کے احکام پر تلنگانہ ہائی کورٹ کے حکم التواء کے چند گھنٹوں کے بعد سائبر آباد پولیس نے کیاش فار ایم ایل ایز کے سنسنی خیز کیس میں ماخوذ تین ملزمین کو ہفتہ کے روز دوبارہ گرفتار کرلیا۔
اے سی بی کی خصوصی عدالت نے دو دن قبل تین ملزموں رامچندرا بھارتی عرف ستیش شرما، کورے نندا کمار عرف نندو اور سمہا یاجی کو جنہیں بی جے پی ایجنٹ بتایا جارہا ہے، عدالتی تحویل میں دینے سے انکار کردیا تھا۔ سائبر آباد پولیس نے ان تینوں کو نندو کے مکان سے دوبارہ گرفتار کیا ہے۔
توقع ہے کہ پولیس، میڈیکل چیک اپ کے بعد ان تینوں کا بیان قلمبند کرے گی اور ان تین ملزمین کو تحویل میں لینے کیلئے دوبارہ عدالت میں پیش کرے گی۔قبل ازیں عدالت کی جانب سے تین ملزمین کو ریمانڈ پر لینے کی اجازت دینے کے بعد پولیس آج شیخ پیٹ میں تینوں کو رکھے گئے مقام پہنچ کر انہیں عدالت کے احکامات سے واقف کرایا اور اپنی تحویل میں لے کر ملزمین کو کمشنر پولیس سائبر آباد کے روبرو پیش کیا۔