حیدرآباد

خودساختہ اینٹی کرپشن بیورو آفیسر گرفتار

سائبرآباد پولیس نے خودساختہ اینٹی کرپشن بیورو آفیسر کو گرفتار کر کے اُس کے قبضہ سے 8 موبائیل فونس، سم کارڈز، اے ٹی ایم کارڈز اور 85 ہزار نقد رقم کو ضبط کرلیا اور اس کے بینک اکاؤنٹ کو جس میں 2.24 لاکھ روپئے ڈپازٹ تھے، منجمد کردیا۔

حیدرآباد: سائبرآباد پولیس نے خودساختہ اینٹی کرپشن بیورو آفیسر کو گرفتار کر کے اُس کے قبضہ سے 8 موبائیل فونس، سم کارڈز، اے ٹی ایم کارڈز اور 85 ہزار نقد رقم کو ضبط کرلیا اور اس کے بینک اکاؤنٹ کو جس میں 2.24 لاکھ روپئے ڈپازٹ تھے، منجمد کردیا۔

پولیس نے بتایا کہ 28 سالہ نوتھیٹی جیاکرشنا متوطن بنگلورو جو سابق میں اننت پور میں رہتا تھا سدی پیٹ اور شمس آباد میں جبری وصولی اور دھوکہ دہی کے واقعات میں ملوث رہا ہے۔

وہ آندھرا اور تلنگانہ میں سرکاری عہدیداروں سے فون پر ربط پیدا کرتے ہوئے اپنے آپ کو اینٹی کرپشن عہدیدار کی حیثیت سے تعارف کرواتا تھا اور انھیں بتاتا تھا کہ اینٹی کرپشن بیورو میں ان کے خلاف شکایت درج ہوئی کہ وہ کرپشن میں ملوث ہیں اور اس کی تحقیقات چل رہی ہیں۔

اس طرح وہ قبل از وقت اس معاملہ کو رفع دفع کرنے کی بات کرتے ہوئے ان سے جبری رقم حاصل کرتا تھا۔ ڈی سی پی شمس آباد کے مطابق جیاکرشنا سابق میں دونوں تلگو ریاستوں میں جبری وصولی اور دھوکہ دہی کے 34 کیسس میں ملوث رہ چکا ہے۔

اس نے اس دھوکہ دہی کے لئے 100 سل فونس، 200 سم کارڈز کا استعمال کرچکا ہے۔ رقم کی منتقلی کے لئے اس نے 9 بینک اکاؤنٹ کھول رکھے تھے۔ پولیس نے بتایا کہ جیا کرشنا سب انسپکٹر رکروٹمنٹ کے دوران ”گیانگ“ فلم دیکھنے کے بعد عوام سے جبری وصولی اور دھوکہ دہی کا فیصلہ کیا۔