تلنگانہسوشیل میڈیا

ویڈیو: ایس ایس سی کا پیپر لیک، ٹیچر گرفتار

ایس ایس سی کے امتحانات آج شروع ہوئے تھے کہ چند منٹوں کے بعد واٹس ایپ کے ذریعہ سوالات کے پرچہ کو لیک کردیاگیا۔

حیدرآباد: تلنگانہ پولیس نے پیر کے روز ضلع وقار آباد میں ایس ایس سی کاپرچہ افشا کرنے پر ایک ٹیچر کو گرفتار کرلیا۔

ایس ایس سی کے امتحانات آج شروع ہوئے تھے کہ چند منٹوں کے بعد واٹس ایپ کے ذریعہ سوالات کے پرچہ کو لیک کردیاگیا۔

بتایا جاتاہے کہ تانڈور گورنمنٹ اسکول جو ایک امتحانی مرکز بھی ہے میں انویجلیٹر کی ڈیوٹی پر مامو ر ٹیچر نے پرچہ سوالات کو واٹس ایپ کے ذریعہ لیک کیا۔ امتحان شروع ہوئے صرف7 منٹ ہوئے تھے کہ تلگو زبان کے پرچہ سوالات کو واٹس ایپ کے ذریعہ باہر بھیج دیاگیا۔

یہ بات عام ہوتے ہی محکمہ تعلیمات کے عہدیداروں اور پولیس نے تحقیقات کاآغاز کردیا۔ڈی ای او کی شکایت پر پولیس نے کیس درج کرتے ہوئے نگرانکار انویجلیٹر اور ایک سائنس ٹیچر کو گرفتار کرلیا۔

ٹیچر نے مبینہ طور پر امتحانی پرچہ کی تصویر لی اور امتحان میں شریک اپنے طلباء کی مدد سے اس پیپر کو واٹس ایپ پر شیئر کیا۔

پولیس اس بات کا جائزہ لے رہی ہے کہ یہ پرچہ سوالات امیدواروں کی بڑی تعداد تک تو نہیں پہنچاہے؟اس امتحانی مرکز پر ڈیوٹی پر موجود دیگر ٹیچرس اور اسٹاف سے بھی پوچھ تاچھ کی جارہی ہے۔

تلنگانہ میں ایس ایس سی کے پیپر لیک کامعاملہ اس وقت سامنے آیا ہے کہ جب کہ ریاست میں پبلک سرویس کمیشن کے پرچہ سوالات کے افشاء کے بعد سیاسی ماحول کافی گرم ہے۔