حیدرآباد

خوشیاں غم میں تبدیل: ورنگل میں بوسیدہ مکان منہدم۔ 2 افراد ہلاک

س واقعہ میں تپاراو اور فیروز کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔ شدید زخمی سلیمہ کو مقامی افرادکی مدد سے ہسپتال لے جایا گیا اور پولیس اس کا علاج کر رہی ہے۔فیروز کی شادی ہونے والی تھی۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے ضلع ورنگل کے منڈی بازار میں شدید بارش کے سبب ایک قدیم بوسیدہ مکان منہدم ہوگیا۔ اس واقعہ میں دو افراد ہلاک اور ایک زخمی ہو گیا۔انتظارگنج پولیس سب انسپکٹر کے ناگراجو کے مطابق ضلع کے رے بالے گاؤں کا تپاراو (60) منڈی بازارکی ایک بوسیدہ عمارت کے واچ مین کے طورپر خدمات انجام دیاکرتاتھا۔

 سلیمہ نامی خاتون بھی وہاں کام کر رہی تھی۔ یہ دونوں عمارت کے آس پاس کی ایک جھونپڑی میں رہتے تھے۔ جمعہ کی شام سلیمہ کا بیٹا فیرو ز (22) اسے دیکھنے شہر آیا۔ ہفتے کی علی الصبح ان کی جھونپڑی سے متصل پرانی عمارت شدید بارش کی وجہ سے اچانک منہدم ہو گئی۔

 پرانی عمارت کی دیواریں اس جھونپڑی پر گریں جہاں سلیمہ رہ رہی تھیں۔ اس واقعہ میں تپاراو اور فیروز کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔ شدید زخمی سلیمہ کو مقامی افرادکی مدد سے ہسپتال لے جایا گیا اور پولیس اس کا علاج کر رہی ہے۔فیروز کی شادی ہونے والی تھی۔اتوار کو اس کی منگنی ہونے والی تھی جس کی شاپنگ کے سلسلہ میں وہ ماں کے پاس آیا تھا۔