انٹرٹینمنٹ

دلیپ کمار کا مشہور پالی ہل بنگلہ منہدم کردیا جائے گا

افسانوی اداکار کی شاندار زندگی اور ان کی کامیابیوں کی یادگار کے طور پر عمارت کے گراؤنڈ فلور پر ایک میوزیم قائم کیا جائے گا جس کا راستہ بالکل علیحدہ ہوگا۔

ممبئی: لیجنڈری بالی ووڈ اداکار دلیپ کمار کا پالی ہل بنگلہ ایک بڑی تبدیلی سے گزرنے والا ہے۔ مرحوم سوپر اسٹار کے خاندان نے بنگلے کو گرانے اور اس اراضی پر ایک پرتعیش رہائشی پروجیکٹ بنانے کے لئے رضامندی ظاہر کی ہے۔

متعلقہ خبریں
شہنشاہ جذبات دلیپ کمار

افسانوی اداکار کی شاندار زندگی اور ان کی کامیابیوں کی یادگار کے طور پر عمارت کے گراؤنڈ فلور پر ایک میوزیم قائم کیا جائے گا جس کا راستہ بالکل علیحدہ ہوگا۔

دلیپ کمار کا بنگلہ ایک وسیع نصف ایکڑ اراضی پر پھیلا ہوا ہے اور یہ ممبئی کے سب سے زیادہ مطلوب مقامات میں سے ایک ہے یعنی اس اراضی کی منہ مانگی قیمت مل سکتی ہے۔

یہ پروجیکٹ 1.75 لاکھ مربع فٹ کل تعمیراتی رقبہ کا حامل ہے جس پر 11 منزلیں تعمیر کی جائیں گی۔ دلیپ کمار کے خاندان نے اس پرتعیش پروجیکٹ کے لئے رئیلٹی ڈیولپر اشر گروپ کے ساتھ شراکت داری کی ہے۔

یہ منصوبہ 2027 تک مکمل ہو جائے گا۔ رپورٹس کے مطابق رہائشی ٹاور سے 900 کروڑ روپے کی بھاری آمدنی ہوگی۔

دلیپ کمار کا پالی ہل پلاٹ برسوں سے قانونی تنازعات میں گھرا ہوا تھا۔ ان کے اہل خانہ نے ایک رئیل اسٹیٹ فرم پر جائیداد پر قبضے کے ارادے سے جعلی دستاویزات بنانے کا الزام لگایا تھا۔

تاہم ایک طویل عدالتی جنگ کے بعد 2017 میں دلیپ کمار کی اہلیہ سائرہ بانو نے پالی ہل کی جائیداد کی چابیاں واپس ملنے کی خبر شیئر کی یعنی وہ قانونی جنگ جیت گئی تھیں۔

اشر گروپ نے بھی میڈیا سے کہا ہے کہ جائیداد سے متعلق قانونی مسائل کو ختم کر دیا گیا ہے۔

a3w
a3w