تلنگانہحیدرآباد

عثمان ساگر اور حمایت ساگر سے پانی چھوڑا گیا

عثمان ساگر میں 2000 کیوسک پانی کا بہاو درج کیاگیاجس کے بعد اس کے چاردروازے کھولتے ہوئے 832 کیوسک پانی موسی ندی میں چھوڑا جارہا ہے۔ عثمان ساگر ریزروائر میں پانی کی مکمل سطح 1790 فٹ ہے تاہم اس کی موجودہ سطح آب 1786.65فیٹ تک جاپہنچی ہے۔

حیدرآباد: حیدرآباد میں شدید بارش کی وجہ سے ذخائر کی سطح میں اضافہ ہوا ہے۔ بارش کی وجہ سے شہر کی کئی کالونیوں کے مکانات میں پانی داخل ہوگیا۔ شہر کے دو اہم ذخائر میں شدید بہاو دیکھاگیا۔

عثمان ساگر میں 2000 کیوسک پانی کا بہاو درج کیاگیاجس کے بعد اس کے چاردروازے کھولتے ہوئے 832 کیوسک پانی موسی ندی میں چھوڑا جارہا ہے۔ عثمان ساگر ریزروائر میں پانی کی مکمل سطح 1790 فٹ ہے تاہم اس کی موجودہ سطح آب 1786.65فیٹ تک جاپہنچی ہے۔

حمایت ساگر میں 500 کیوسک پانی کا بہاو درج کیاگیاجس کے بعد اس کے دو دروازوں سے 330 کیوسک پانی موسی ندی میں چھوڑاجارہا ہے۔حمایت ساگر ریزروائر کی مکمل سطح 1763.50 فٹ ہے اور فی الحال اس میں پانی کی سطح 1760.50 فٹ تک درج کی گئی ہے۔

شہر میں موسلادھار بارش کی وجہ سے جیڈی مٹلہ علاقے میں واقع فاکس ساگرجھیل میں بڑے پیمانہ پر پانی داخل ہوگیا ہے جس کے نتیجہ میں اوما مہیشورکالونی کے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔کوم پلی، دولا پلی،گنڈلہ پوچماں سے فاکس ساگر میں بڑے پیمانہ پر پانی داخل ہوگیا۔ دنڈیگل منڈل کے بہادرپلی علاقہ میں واقع تالاب کی سطح میں بھی اضافہ درج کیاگیاہے۔