آندھراپردیش

ناجائز تعلقات کا شبہ، باپ نے شادی شدہ بیٹی کا قتل کرکے سرجسم سے جدا کردیا

یہ رونگٹے کھڑی کردینے والی واردات آندھراپردیش کے ضلع نندیال میں پیش آئی۔تفصیلات کے مطابق ضلع کے عالم پور گاوں میں اس شخص دیویندرریڈی کے مکان اس کی شادی شدہ بیٹی پرسنا رہنے کیلئے آئی۔

حیدرآباد: ایک وحشیانہ واردات میں ایک باپ نے اپنی بیٹی کے دوسرے شخص سے ناجائز تعلقات کا شبہ کرتے ہوئے اس کا قتل کردیااور پھر اس کے سر کو جسم سے جدا کرتے ہوئے سراورجسم کو الگ الگ مقامات پر دفن کردیا۔

متعلقہ خبریں
بیٹی کی شادی کی رقم لے کر باپ فرار۔ ماں خودکشی کرلینے پر مجبور
میں نے والد کے کہنے پر کبھی تمباکو اور الکحل کی تشہیر نہیں کی:تنڈولکر
اے پی وزیر کے قافلہ کی گاڑی سے ٹکر ایک شخص ہلاک
ماں بیٹی اور بیٹا لاپتا
بعنوان”بیٹی اور والدین کے رشتہ کی اہمیت“ پر سمینار و تقریری مقابلہ

یہ رونگٹے کھڑی کردینے والی واردات آندھراپردیش کے ضلع نندیال میں پیش آئی۔تفصیلات کے مطابق ضلع کے عالم پور گاوں میں اس شخص دیویندرریڈی کے مکان اس کی شادی شدہ بیٹی پرسنا رہنے کیلئے آئی۔

اس کے اپنے شوہر کے ساتھ جھگڑے چل رہے تھے۔اس کی شادی دو سال پہلے حیدرآبادمیں ایک سافٹ ویرانجینئر کے ساتھ ہوئی تھی۔پرسنا کے باپ دیویندر کو شبہ تھاکہ اس کی بیٹی کے ناجائز تعلقات کسی اور شخص کے ساتھ ہیں اور اسی لئے وہ اپنے شوہر سے دوری اختیار کئے ہوئے ہے۔

دیویندر ریڈی اپنی بیٹی کے رویہ پربرہم تھا۔اس نے اپنی بیٹی کا گلاکاٹ کر اس کا قتل کردیا۔اس واردات کے بعد دیویندرریڈی اپنی بیٹی کی لاش کو قریبی جنگلات میں لے گیا جہاں اس نے سر کو تن سے جدا کیا اور دو الگ الگ مقامات پر ان کو دفن کردیا۔

وہ بعد ازاں گھر واپس ہوگیا۔اس کے ارکان خاندان کی شکایت پر اس کو گرفتار کرلیاگیا۔اس نے اپنے جرم کااعتراف کرلیا اور کہا کہ عزت کے لئے اس نے اپنی بیٹی کا قتل کیا۔پولیس نے پرسنا کے سراور دھڑ کو برآمد کرلیا اور اس معاملہ کی جانچ کررہی ہے۔