حیدرآباد

درگاہ حضرت یوسفینؒ کی کمان کے تعمیری کام کا محمود علی کے ہاتھوں سنگ بنیاد

وزیر داخلہ تلنگانہ محمد محمود علی نے آج درگاہ حضرات یوسفینؒ کی کمان کے تعمیری کام کا سنگ بنیاد رکھا۔ یہ کمان 17.50 لاکھ کی لاگت سے تعمیر کی جارہی ہے۔

حیدرآباد: وزیر داخلہ تلنگانہ محمد محمود علی نے آج درگاہ حضرات یوسفینؒ کی کمان کے تعمیری کام کا سنگ بنیاد رکھا۔ یہ کمان 17.50 لاکھ کی لاگت سے تعمیر کی جارہی ہے۔

اس تقریب میں صدرنشین تلنگانہ ریاست وقف بورڈ محمد مسیح اللہ خاں صدرنشین تلنگانہ ریاست اقلیتی مالیاتی کارپوریشن امتیاز اسحاق‘ صدرنشین اقلیتی کمیشن طارق انصاری‘ سی ای او وقف بورڈ ایس خواجہ معین الدین‘ ارکان وقف بورڈ ابوالفتح بندگی بادشاہ قادری کے علاوہ دیگر موجود تھے۔

وزیر داخلہ محمد محمود علی نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بی آر ایس کے 9 سال کے دور حکومت میں تلنگانہ ریاست میں ترقی ہورہی ہے۔

سابق کانگریس اور تلگودیشم پارٹی کے دور حکومت میں صرف 12 اقلیتی اقامتی اسکولس تھے۔ ان اسکول میں صرف 2 ہزار اقلیتی طلبہ تعلیم حاصل کرتے تھے۔

بی آر ایس کے دور حکومت میں کثیر تعداد میں ریسڈنشیل اسکول قائم کئے گئے ہیں‘ ان میں ایک لاکھ 40 ہزار طلبہ تعلیم حاصل کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ تلنگانہ وقف بورڈ کی جانب سے اندرون 2 ماہ کمان کی تعمیر مکمل کرلی جائے گی۔ مزید فنڈ کی ضرورت پڑنے پر فنڈ جاری کیا جائے گا۔