تلنگانہ

چلوگاوں پروگرام۔بی جے پی رکن پارلیمنٹ بنڈی سنجے نے تلنگانہ کے رنگاپورگاوں میں شب بسری کی

چلوگاوں پروگرام کے حصہ کے طورپربی جے پی کے قومی جنرل سکریٹری و رکن پارلیمنٹ بنڈی سنجے کمار نے تلنگانہ کے کریم نگر ضلع کے رنگا پور گاؤں کا دورہ کیا۔

حیدرآباد: چلوگاوں پروگرام کے حصہ کے طورپربی جے پی کے قومی جنرل سکریٹری و رکن پارلیمنٹ بنڈی سنجے کمار نے تلنگانہ کے کریم نگر ضلع کے رنگا پور گاؤں کا دورہ کیا۔

متعلقہ خبریں
بنڈی سنجے کے رویہ پر ہائی کورٹ کا اظہارِ ناراضگی
1969 کی تحریک میں طلبہ پر کس نے گولی چلانے کی ہدایت دی؟ کے ٹی آر کا سوال
تلنگانہ:ایم ایل سی کی نشست کے ضمنی انتخاب کی مہم کااختتام
تلنگانہ میں ٹی ایس کے بجائے ٹی جی استعمال کی ہدایت، احکام جاری
تلنگانہ میں آئندہ 24 گھنٹے میں تیز ہوائیں چلنے کا امکان

انہوں نے رات وہیں گذاری۔قبل ازیں انہوں نے گاوں کے مقامی عوام سے ملاقات کرتے ہوئے ان کے مسائل سے واقفیت حاصل کی۔

انہوں نے کہاکہ مرکز کی نریندر مودی حکومت اس گاؤں سمیت ریاست کی پنچایتوں میں تمام ترقیاتی کاموں کے لیے فنڈ فراہم کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت پنچایتوں کو رقم نہیں دے رہی ہے اور وہ پنچایت عملے کی تنخواہوں اور بجلی کے بلوں سمیت ہر چیز کے لیے مرکزی فنڈز کا استعمال کر رہی ہے۔

انہوں نے عوام میں مرکزی حکومت کی فلاحی اسکیموں کے بارے میں شعوربیدار کیا۔

a3w
a3w