تلنگانہ

انتخابی اعلامیہ کی اجرائی کے ساتھ ہی عہدیدار چوکسی اختیار کریں: رونالڈ روز

حیدرآباد ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر و کمشنر جی ایچ ایم سی رونالڈ روز نے انفورسمنٹ عہدیداروں کو ہدایت دی ہے کہ وہ مجوزہ اسمبلی انتخابات کے شیڈول کے اجراء کے بعد الیکشن کمیشن آف انڈیا کی ہدایات کے مطابق سخت چوکسی اختیار کریں۔

حیدرآباد: حیدرآباد ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر و کمشنر جی ایچ ایم سی رونالڈ روز نے انفورسمنٹ عہدیداروں کو ہدایت دی ہے کہ وہ مجوزہ اسمبلی انتخابات کے شیڈول کے اجراء کے بعد الیکشن کمیشن آف انڈیا کی ہدایات کے مطابق سخت چوکسی اختیار کریں۔

متعلقہ خبریں
لوک سبھا الیکشن : سیکٹورل آفیسرس کو جی ایچ ایم سی کمشنر رونالڈ روز کی ہدایت
حیدرآباد دونوں ریاستوں کا مشترکہ دارالحکومت نہیں رہا
حیدر آباد کے 5 لاکھ 41 ہزار بوگس ووٹ فہرست سے حذف
صدر ٹی پی سی سی کے عہدہ کیلئے کانگریس قائدین کی دوڑ دھوپ
تلنگانہ انتخابات: ووٹ دینے کے لیے آنے والے دو افراد کی موت

کمشنر رونالڈ روز آج جی ایچ ایم سی ہیڈ آفس ٹینک بنڈ میں کمشنر پولیس سی وی آنند کے ہمراہ انتخابات کی تیاریوں کے ضمن میں مختلف محکمہ جات عہدیداروں کے اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔

انہوں نے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وہ مجوزہ انتخابی اعلامیہ کی اجرائی کے بعد اہم مقامات پر مختلف محکمہ جات کے عہدیداروں پر مشتمل چیک پوسٹ قائم کریں اور ان چیک پوسٹ سے گزرنے والی تمام گاڑیوں کی تلاشی لیں تاکہ شراب اور رقم کے ساتھ کوئی بھی گاڑی گزرنے نہ پائے۔

انہوں نے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وہ شراب کی دوکانات کے پاس سی سی ٹی وی کیمروں کو نصب کرتے ہوئے انہیں پولیس کمانڈ کنٹرول روم سے مربوط کریں۔ اکسائز پولیس اور جی ایس ٹی کو چاہئے کہ وہ مشترکہ طور پر شراب کی منتقلی پر نظر رکھیں۔

کمشنر نے آر بی آئی اور ایس ایل بی سی عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وہ انتخابات کے دوران بھاری رقومات کی آن لائن منتقلی پر بھی نظر رکھیں اور مقررہ حد سے زیادہ رقومات کی منتقلی اور اس کے لین دین سے متعلق معلومات کی تفصیلات حاصل کریں۔

انہوں نے ہدایت دی کہ رقومات منتقل کی جانی والی گاڑیوں کی کمانڈ کنٹرول روم کے جی پی ایس سسٹم سے تلاش لیں۔ انتخابات کے دوران بعض جماعتیں عوام کو مفت اشیاء تقسیم کرتے ہیں۔

کمرشیل عہدیداروں کو چاہئے کہ وہ ان پر نظر رکھیں۔ نارکوٹک عہدیداروں کو کمشنر نے ہدایت دی کہ ایسی گاڑیوں پر نظر رکھیں جو بعض جماعتوں کی جانب مفت گانجہ منتقل کرتے ہیں۔

انہیں روکنے کے لئے ضروری اقدامات کریں۔ کمشنر پولیس سی وی آنند نے بتایا کہ گورے گاؤں اور دہلی سے غیر مجاز شراب کی منتقلی کو روکنے تمام اہم مقامات پر چیک پوسٹ قائم کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ گانجہ کی منتقلی کو روکنے کے لئے وجئے واڑہ روڈ‘ پدا عنبر پیٹ‘گھٹکیسر کی سرحد پر چیک پوسٹ قائم کئے جائیں گے۔

اس کے علاوہ ایکسائز‘ جی ایس ٹی‘ آر ٹی اے اور محکمہ پولیس پر مشتمل ایک انٹیگریٹیڈ چیک پوسٹ قائم کرنے کی بھی ضرورت ہے۔ کمشنر نے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وہ الیکشن قواعد کے مطابق اپنی ڈیوٹی انجام دیں۔ پولیس عہدیداروں کو چاہئے کہ انتخابی اعلامیہ کسی بھی وقت آسکتا ہے۔

اس کے ساتھ ہی وہ چوکسی اختیار کریں۔ انہوں نے کہاکہ پرامن انتخابات کے انعقاد میں سیکٹر کنٹرول آفیسر کا اہم رول ہوتا ہے۔ چنانچہ انہیں اپنی ناقص کارگردگی کا مظاہرہ نہیں کرنا چاہئے اور اس سلسلہ میں انہیں اندرون دو یوم مکمل رپورٹ پیش کی جائے۔

کمشنر رونالڈ روز نے کہا کہ سیکٹر کنٹرول آفیسر کی رپورٹ (نقشہ) غلطیوں سے پاک ہونا چاہئے۔ اگر انتخابی مبصرین ڈسٹرکٹ کے دورہ پر آئیں تو اس رپورٹ اور نقشہ میں غلط اندراج رہنے سے انہیں پریشانی نہ اٹھانا پڑے۔ انہوں نے ریٹرننگ آفیسرس کو ہدایت دی ہے کہ سیکٹرل آفیسرس کے تقرر سے متعلق ٹریننگ کے اقدامات کریں تاکہ اگر کوئی سیکٹرل آفیسر اپنی ڈیوٹی انجام نہ دے سکے تو متبادل انتظامات کئے جاسکیں۔

ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر نے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وہ انتخابی قواعد کے مطابق نقشہ کے ساتھ ہر ایک پولیس اسٹیشن کا تین مرتبہ دورہ کریں۔ انہوں نے سیکٹرول آفیسرس کو ہدایت دی کہ وہ فارم 1,2,3 کے مطابق حلقہ کا نقشہ تیار کریں اور ریٹرننگ آفیسرس کو چاہئے کہ وہ جلد سے جلد میاپنگ 4‘ ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسرس کو انتخابی اعلامیہ کی اجرائی سے قبل پیش کریں۔

اجلاس میں ریٹرننگ آفیسرس‘ نوڈل آفیسرس‘ ڈپٹی کلکٹرس‘ پولیس‘ جی ایس ٹی‘ ٹیکس‘ کسٹمس‘ آر بی آئی‘ اکسائز‘ ایس ایل بی سی آفیسرس نے شرکت کی۔

a3w
a3w