تلنگانہ

دریائے گوداوری کی پانی کی سطح 58.50 فٹ تک پہنچ گئی

چونکہ پانی کی سطح 58.50 فٹ تک پہنچ گئی ہے، حکام تیسرے خطرے کی وارننگ جاری رکھے ہوئے ہیں۔ پانی خطرے کی وارننگ سے پانچ فٹ سے اونچابہہ رہا ہے۔ پانی کے بہاؤ کے پشتے سے ٹکرانے کے بعد حکام نے ہائی الرٹ کا اعلان کر دیا۔

حیدرآباد: موسلا دھار بارش کی وجہ سے دریائے گوداوری کی آبی سطح میں بتدریج اضافہ ہوتاجارہاہے اور بھدراچلم میں پانی کی سطح تیزی سے بڑھ رہی ہے۔ چونکہ پانی کی سطح 58.50 فٹ تک پہنچ گئی ہے، حکام تیسرے خطرے کی وارننگ جاری رکھے ہوئے ہیں۔

پانی خطرے کی وارننگ سے پانچ فٹ سے اونچابہہ رہا ہے۔ پانی کے بہاؤ کے پشتے سے ٹکرانے کے بعد حکام نے ہائی الرٹ کا اعلان کر دیا۔وزیر ٹرانسپورٹ پی اجے کمار نے حکام کو ہدایت دی ہے کہ وہ سیلاب زدہ علاقوں میں رہنے والوں کو بازآبادکاری مراکز منتقل کریں جس کے بعد سیلاب زدہ منڈلوں کے 45 دیہاتوں کے تقریباً 4500 افرادکو بازآبادکاری مراکز منتقل کیا جا رہا ہے۔

a3w
a3w