مشرق وسطیٰ

دوران حج سن اسٹروک سے نمٹنے کے لیے 217 بیڈس اور ہزار سے زیادہ مسٹ فیانس کی فراہمی

سعودی وزارت صحت نے سن اسٹروک کے مریضوں کے لیے 217 بیڈس مختص کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ان میں سے 166 بیڈس مقدس مقامات کے ہسپتالوں میں اور 51 مکہ مکرمہ میں موجود ہوں گے۔

ریاض: سعودی وزارت صحت نے سن اسٹروک کے مریضوں کے لیے 217 بیڈس مختص کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ان میں سے 166 بیڈس مقدس مقامات کے ہسپتالوں میں اور 51 مکہ مکرمہ میں موجود ہوں گے۔

وزارت صحت نے مزید ایک ہزار سے زیادہ مسٹ فیانس بھی فراہم کردیئے ہیں۔ پانی کی پھوار پھینکنے والے یہ پنکھے گرمی کے دباؤ اور سن ا سٹروک کے معاملات سے نمٹنے کے لیے کارآمد ثابت ہوئے ہیں۔

ان پنکھوں کے ساتھ صحت کی تمام سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔ سال 1444 کے اس حج کے دوران اتفاق سے مکہ مکرمہ‘ منیٰ‘ عرفات اور مزدلفہ میں درجہ حرارت زیادہ رہنے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔

وزارت صحت نے سن ا سٹروک کے معاملات سے نمٹنے کے لیے طبی کارکنوں کو متعدد کورسس اور فیلڈ ٹریننگ پروگرام بھی کرائے ہیں۔وزارت صحت نے اس دوران حجاج کرام کے لیے اپنے آگاہی اور تعلیمی پیغامات کو بھی تیز کردیا ہے۔

حجاج کرام کو گرمی کے دباؤ اور سن سٹروک سے بچنے کے طریقوں کی آگاہی دی گئی ہے۔ خاص طور پر حجاج کرام کو گرم سورج کے سامنے براہ راست آنے سے گریز کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔