حیدرآباد
حیدرآباد: چلتے ٹینکر میں آگ لگ گئی
ہفتہ کی صبح حیات نگر او آر آر پر اس ٹینکر میں اچانک آگ بھڑک اُٹھی۔یہ ٹینکر فارما سٹی سے گھٹکیسَر کی سمت جا رہا تھا کہ اچانک ڈرائیور نے انجن سے شعلے نکلتے ہوئے دیکھے۔

حیدرآباد: شہرحیدرآباد میں چلتے ٹینکر میں آگ لگ گئی تاہم اس واقعہ میں ڈرائیور اور کلینر کرشماتی طور پر محفوظ رہے۔
ہفتہ کی صبح حیات نگر او آر آر پر اس ٹینکر میں اچانک آگ بھڑک اُٹھی۔یہ ٹینکر فارما سٹی سے گھٹکیسَر کی سمت جا رہا تھا کہ اچانک ڈرائیور نے انجن سے شعلے نکلتے ہوئے دیکھے۔
صورتحال کی نزاکت کو محسوس کرتے ہوئے ڈرائیور اور کلینر فوری طور پر گاڑی سے چھلانگ لگا کر باہر نکل گئے۔ اس واقعہ میں گاڑی کا اگلا حصہ مکمل طور پر جل کر خاکستر ہو گیا۔
اطلاع ملتے ہی حیات نگر فائر اسٹیشن کا فائر بریگیڈ موقع پر پہنچا جس نے آگ پر قابو پایا۔حکام کو شبہ ہے کہ آگ لگنے کی وجہ شارٹ سرکٹ ہو سکتی ہے۔