مشرق وسطیٰ

جمعرات کو نماز استسقاء ادا کرانے کی ہدایت:سعودی شاہ سلمان

سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے ملک بھر کی مساجد میں نماز استسقاء ادا کرنے کی ہدایت دی ہے۔

ریاض: سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے ملک بھر کی مساجد میں نماز استسقاء ادا کرنے کی ہدایت دی ہے۔

سعودی ایوان شاہی سے جاری بیان کے مطابق شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے حرمین شریفین سمیت تمام مساجد کو ہدایت کی ہیکہ وہ جمعرات کو نماز استسقا کروائیں۔

بیان میں کہا گیا ہیکہ باران رحمت کے نزول کے لیے نماز استسقاء کی ادائیگی سنت نبویؐ ہے۔خادم حرمین شریفین نے اپیل کی ہے کہ لوگ صدقات و خیرات کے ساتھ توبہ و استغفار بھی کریں۔

سعودی میڈیا کے مطابق شاہ سلمان کی ہدایت پر جمعرات کو ملک بھر میں نماز استسقاء پڑھی جائیگی۔