دہلی

دہلی اسکولس کے معائنہ کیلئے پہنچے جی بھاٹیہ کی عاپ قائد سے بحث وتکرار

عام آدمی پارٹی کے سوربھ بھردواج اور بی جے پی کے گورو بھاٹیہ کے درمیان آج تیز وتند بحث ہوگئی۔یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جبکہ زعفران پارٹی کے ترجمان بھاٹیہ نئے سرکاری اسکولوں کے معائنہ کیلئے آئے۔

نئی دہلی: عام آدمی پارٹی کے سوربھ بھردواج اور بی جے پی کے گورو بھاٹیہ کے درمیان آج تیز وتند بحث ہوگئی۔یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جبکہ زعفران پارٹی کے ترجمان بھاٹیہ نئے سرکاری اسکولوں کے معائنہ کیلئے آئے۔

دونوں پارٹیوں کے ترجمان نے بحث وتکرار کا ویڈیو شیئر کیا۔وعدے کے مطابق میں کوتیلیا پہنچا تاکہ اسکول کا معائنہ کیا جاسکے‘کیونکہ چیف منسٹر اروند کجریوال کی جانب سے اسکولوں کا جال بچھادئے جانے اور عصری تعلیمی نظام کا ادعا کیا جارہاہے۔

اسکولوں اور کلاس رومس کی تعمیر پر خطیر رقومات خرچ کی جارہی ہیں۔انہوں نے ایک قدیم اسکول کے علاوہ دوسرے اسکول کا معائنہ کیا جوکہ زیر تعمیر ہیں۔چیف منسٹر اروند کجریوال نے 500 نئے اسکولوں کی فہرست پیش کی ہے اور بتایا ہے کہ وہ تعلیمی نظام کو عصری تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے خواہاں ہیں۔

عام آدمی پارٹی کے قائد سوربھ بھردواج نے ادعا کیا کہ بھاٹیہ اسکول کیمپس میں داخل نہیں ہوئے باہر سے ہی دیکھ کر واپس ہوگئے۔

بھردواج نے اس تعلق سے ایک ویڈیو پیش کیا۔انہوں نے کہا کہ کئی بار درخواست کرنے کے باوجود وہ اسکول میں داخل نہیں ہوئے اور چلے گئے۔ ہم نے انہیں بتایا کہ ہمارے مزید 498 اسکولس دیکھنے ہیں لیکن وہ اس سے متفق نہیں ہوئے۔