تلنگانہ

دہلی شراب اسکام الزامات، کے کویتا کو راحت

سٹی سیول کورٹ حیدرآباد نے آج کے کویتا کو جن پر دہلی شراب اسکام میں ملوث ہونے کے الزامات لگائے گئے ہیں، کچھ راحت دی ہے۔ عدالت نے ہتک عزت کیس کی سماعت کی اور عبوری احکام جاری کئے۔

حیدرآباد: سٹی سیول کورٹ حیدرآباد نے آج کے کویتا کو جن پر دہلی شراب اسکام میں ملوث ہونے کے الزامات لگائے گئے ہیں، کچھ راحت دی ہے۔ عدالت نے ہتک عزت کیس کی سماعت کی اور عبوری احکام جاری کئے۔

سٹی سیول کورٹ نے اپنے عبوری احکام میں داہلی شراب اسکام کے تناظر میں کسی کو بھی کے کویتا کے خلاف تبصرہ نہ کرنے کی ہدایت دی ہے اور اگلی سماعت13 ستمبر تک ملتوی کردی ہے۔

چیف منسٹر کے سی آر کی دختر کے کویتا نے دہلی کے بی جے پی ایم پی پرویش ورما اور سابق ایم ایل اے منجیندر سنگھ سرسہ کے خلاف ہتک عزت کیس دائر کیا ہے۔

درخواست گذار نے اپنی عرضی میں عدالت کو بتایا کہ دہلی شراب اسکام کے سلسلہ میں ان (کے کویتا) کے خلاف بے بنیاد الزامات عائد کئے گئے ہیں۔ کویتا کے وکلا نے بے بنیاد الزامات عائد کرنے پر عام معذرت خواہی کا مطالبہ کیا ہے اور ان وکلا نے عدالت سے درخواست کی کہ وہ ایم ایل سی کے خلاف اس طرح کے بے بنیاد الزامات دوبارہ نہ لگا نے کا حکم صادر کریں۔

بحث کی سماعت کے بعد عدالت نے بی جے پی ایم پی پرویش ورما اور سابق ایم ایل اے منجیندر سرسہ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے انہیں جواب داخل کرنے کا حکم دیا اور عدالت نے دہلی شراب اسکام پر کسی کو بھی کے کویتا کے خلاف تبصرہ نہ کرنے کا حکم دیا۔

یہاں اس بات کا تذکرہ ضروری ہے کہ اتوار کے روز بی جے پی قائد ورما نے دہلی شراب پالیسی اسکام میں ملوث ہونے کا کے کویتا پر سنسنی خیز الزامات عائد کئے تھے۔ ان الزامات کے تحت سی بی آئی نے ملک بھر میں 31مقامات پر دھاوے کرتے ہوئے 16 افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کی تھی۔