حیدرآباد

کنیڈا کے وفد کی پولیس کمشنر سی وی آنند سے ملاقات

کنیڈا کے ایک وفد نے جس میں قونصلیٹ جنرل کنیڈا بنگلورو کے قونصل کلاڈروچن، کینڈا کے ہائی کمشنر متعینہ دہلی کے قونصل اور سینئر قونصل پروگرام آفیسر ہائی کمشنر کنیڈا جسویندر سنگھ شامل تھے، جمعہ کے روز سٹی پولیس کمشنر حیدرآباد سی وی آنند سے ملاقات کی۔

حیدرآباد: کنیڈا کے ایک وفد نے جس میں قونصلیٹ جنرل کنیڈا بنگلورو کے قونصل کلاڈروچن، کینڈا کے ہائی کمشنر متعینہ دہلی کے قونصل اور سینئر قونصل پروگرام آفیسر ہائی کمشنر کنیڈا جسویندر سنگھ شامل تھے، جمعہ کے روز سٹی پولیس کمشنر حیدرآباد سی وی آنند سے ملاقات کی۔

متعلقہ خبریں
حسین ساگر پر گنیش نمرجن کی تیاریاں جاری، سٹی کمشنر پولیس کا دورہ
ٹاسک فورس ساؤتھ زون میں ”معمول“ کی وصولی کا ایک دوسرے پر الزام۔ فرضی شکایت پر کانسٹبل معطل
مسلم بھائیوں کے جذبہ خیرسگالی سے پولیس کمشنرمتاثر
پرانے شہر کے ساؤتھ زون میں ایک فرض شناس انسپکٹر کاتبادلہ
پرچہ سوالات افشاء کیس میں گرفتاریوں کی تعداد 100 تک پہنچ جائے گی

وفد نے عصری تقاضوں سے لیس تلنگانہ اسٹیٹ پولیس انٹیگریٹیڈ کمانڈ کنٹرول سنٹر کا مشاہدہ کیا۔ سی وی آنند نے وفد کو سنٹر کے ورکنگ میکانزم کے بارے میں بتایا اور یہ بھی بتایا کہ ہنگامی حالات میں پولیس کس طرح بروقت اور موثر انداز میں ردعمل کااظہار کرتی ہے۔

عوام کی سلامتی اور قانون کے نفاذ کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے میں ٹکنالوجی کے استعمال کو بتایا گیا ہے۔ سی وی آنند سے ملاقات سے قبل کنیڈائی وفد نے حیدرآباد سٹی پولیس کے شی ٹیمس اور بھروسہ سنٹرس کا بھی دورہ کیا۔

ڈی سی پی سنہا مہرا نے شی ٹیمس کی خدمات، راحت اور بازآباد کاری اقدامات، اطفال دوست عدالتیں اور دیگر کے بارے میں واقف کرایا۔ انہوں نے ریاست کے صدر مقام حیدرآباد میں روبعمل لائے جانے والے خواتین کی سلامتی کے اقدامات کے بارے میں بھی بتایا گیا۔

وفد نے شی ٹیمس اور بھروسہ سنٹرس کی خدمات اور سٹی پولیس کے اقدامات کی ستائش کی۔ بحیثیت مجموعی کنیڈا کے عہدیداروں اور سٹی پولیس کے درمیان یہ میٹنگ ثمر آور رہی۔ سٹی پولیس کمشنر کے دفتر سے جاری بیان میں یہ بات بتائی گئی۔