دہلی میں روہنگیاؤں کو فلیٹس دینے کی کوئی ہدایت نہیں: وزارت ِ داخلہ
وزارت داخلہ کے ترجمان نے کہاکہ قانون کی رو سے غیرقانونی غیرملکیوں کو ڈپورٹیشن تک ڈیٹینشن سنٹر میں ہی رکھا جانا ہے۔ حکومت ِ دہلی نے روہنگیاؤں کے موجودہ لوکیشن کو ڈیٹینشن سنٹر ڈکلیر نہیں کیا ہے۔ اسے چاہئے کہ وہ فوری یہ کام کردے۔
نئی دہلی: وزارت ِ داخلہ نے چہارشنبہ کے دن واضح کیا کہ اس نے دہلی میں روہنگیا مسلمانوں کو ای ڈبلیو ایس فلیٹس دینے کی کوئی ہدایت نہیں دی ہے۔ اس نے اروند کجریوال حکومت سے کہا ہے کہ وہ یہ یقینی بنائے کہ غیرقانونی بیرونی شہری اپنے موجودہ مقام پر ہی برقرار رہیں۔
وزرات ِ داخلہ نے یہ بھی کہا کہ روہنگیا غیرقانونی غیرملکیوں کو ڈپورٹیشن تک ڈیٹینشن سنٹرس میں ہی رکھاجانا ہے۔ حکومت ِ دہلی کو ہدایت دی گئی کہ وہ روہنگیاؤں کے موجودہ مقام ِ رہائش کو ڈیٹینشن سنٹر قراردے۔
وزارت ِ داخلہ کے ترجمان نے کہا کہ بعض اخبارات / چیانلس میں خبر آئی ہے کہ روہنگیاؤں کو نئی دہلی کے بکروالا میں معاشی کمزور طبقات (ای ڈبلیو ایس) کے لئے مختص فلیٹس دینے کی کوئی ہدایت دی گئی ہے۔
ترجمان نے کہا کہ وزارت واضح کرتی ہے کہ ایسی کوئی ہدایت نہیں دی گئی۔ روہنگیا مسلمانوں کو نئے لوکیشن پر منتقل کرنے کی حکومت ِ دہلی کی تجویز پر وزرات نے کہا کہ حکومت ِ دہلی کو یہ یقینی بنانا چاہئے کہ روہنگیائی غیرقانونی غیرملکی ان کے ڈپورٹیشن کا معاملہ حل ہونے تک موجودہ مقام پر ہی رہیں۔
قانون کی رو سے غیرقانونی غیرملکیوں کو ڈپورٹیشن تک ڈیٹینشن سنٹر میں ہی رکھا جانا ہے۔ حکومت ِ دہلی نے روہنگیاؤں کے موجودہ لوکیشن کو ڈیٹینشن سنٹر ڈکلیر نہیں کیا ہے۔ اسے چاہئے کہ وہ فوری یہ کام کردے۔