دہلی

دہلی کےمہرولی سے اجمیر عرس کا پیغام لے کر جتھہ روانہ

درگاہ سے منسلک لوگوں کے ذریعے قلندروں کے لئے دہلی سے اجمیر کے درمیان کھانے اور سہولتوں کاانتظام کیا گیا ہے۔ اجمیر درگاہ شریف پر خادموں کے ادارے انجمن ان قلندروں، ملنگوں کااستقبال کریں گے۔

اجمیر: دہلی کے مہرولی سے تین ہزار ملنگوں، قلندروں اور فقیروں کا جتھہ حضرت خواجہ معین الدین حسن چشتیؒ کے 811ویں سالانہ عرس کا پیغام لے کر اجمیر کے لئے روانہ ہو گیا ہے۔

راجستھان کے اجمیر میں خواجہ صاحب کے سالانہ عرس2023کا پیغام لے کر ملک کے مختلف ریاستوں کے ملنگ‘قلندر جھنڈے اور چھڑیوں کے نشان لے کر 22جنوری کو اجمیر پہنچیں گے اور یہاں چاند رات کے دن بینڈ باجوں، ڈھول دھماکوں اور کرتب دکھاتے ہوئے درگاہ شریف پہنچ کر نشان پیش کریں گے۔

درگاہ سے منسلک لوگوں کے ذریعے قلندروں کے لئے دہلی سے اجمیر کے درمیان کھانے اور سہولتوں کاانتظام کیا گیا ہے۔ اجمیر درگاہ شریف پر خادموں کے ادارے انجمن ان قلندروں، ملنگوں کااستقبال کریں گے۔

چاند دکھائی دینے پر عرس کا روایتی آغاز 22یا 23جنوری سے ہوگا اور عرس کا جھنڈا 18جنوری کو درگاہ کے بلند دروازے پر چڑھے گا۔